Simple living, high thinking
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۸، صفحہ ۴۲
انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ یہ استثنائی زمین کس نے بنائی۔ خدا نے سورج کے ذریعے روشنی اور حرارت کا انوکھا انتظام کیا، لیکن انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ یہ انوکھا انتظام کرنے والا کون ہے۔ خدا نے اُن کے لیے آکسیجن کی مسلسل فراہمی کا انتظام کیا، لیکن انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ یہ فراہمی کس کی طرف سے ہورہی ہے۔ خدا نے زمین سے اُن کے لیے طرح طرح کی غذا ئیں نکالیں، لیکن انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ وہ کون ہے جو یہ سب کر رہا ہے۔ خدا نے دریاؤں اور سمندروں کو پانی سے بھر دیا، لیکن انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ اس زندگی بخش نعمت کو فراہم کرنے والا کون ہے۔ خدا نے دنیا میں انسان کے لیے وہ تمام چیزیں فراہم کیں، جن کو لائف سپورٹ سسٹم (life support system) کہا جاتا ہے، لیکن انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ اس لائف سپورٹ سسٹم کو دینے والا کون ہے۔
وہ لوگ جو نعمتوں کو استعمال کریں، لیکن وہ منعم کا اعتراف نہ کریں، ایسے لوگوں کو قرآن میں اندھا اور بہرا (الاسراء: 72) بتایا گیا ہے۔ جہنم دراصل انھیں اندھے اور بہرے لوگوں کے لیے ہے۔ جو لوگ دنیا کی زندگی میں اندھے اور بہرے بن کر رہیں، جن کا حال یہ ہو کہ وہ نہ اپنی عقل سے سوچیں، اور نہ اپنی آنکھ سے دیکھیں، اور نہ اپنے کان سے سنیں، ایسے لوگوں کا انجام بلا شبہ یہی ہو سکتا ہے کہ ان کو مابعد موت دورِ حیات (post-death period) کے ابدی مرحلے میں خدا کی ان رحمتوں سے محروم کر دیا جائے۔ وہ دوبارہ خدا کی رحمتوں میں حصے دار نہ بن سکیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو قرآن میں اہل جہنم (الأعراف: 179) کہا گیا ہے۔
سوال
May name is Yusuf Vorajee, I am 35 years old. I am a born and bred south African. I hail from a town called Lenasia, a suburb of Johannesburg. I have had the privilege of a good Islamic upbringing. When I was 21 years of age I decided to pursue the study of Islam seriously. The only option available to me at the time was to go to a local dar al-ulum affiliated to the madrasah in Deoband. I studied in this institution for 7 years, but was always at loggerheads with the authorities regarding issues of teaching methodology, curriculum content, interpretation of sources etc. After I qualified, however, then I came into real conflict with the
‹ Previous page Next page › Contents of April 2008 All issues