Simple living, high thinking
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۸، صفحہ ۴۴
خبر نامہ اسلامی مرکز 183
1 - پاکستان کے جیو (Geo TV) نے 25 اکتوبر 2007 کو اپنے اسٹوڈیو میں ایک پینل ڈسکشن رکھا۔ یہ ڈسکشن انگریزی میں تھا۔ اس کا موضوع تھا_ اسلامی شناخت (Islamic identity)۔ اس ڈسکشن میں پاکستان کے تین پروفیسر شریک تھے۔ صدر اسلامی مرکز کو بھی اس میں اس طرح شریک کا اپنیا گیا کہ انہوں نے دہلی سے ٹیلی فون پر اپنا نقطہ نظر بتایا اور اس کو 'جیوٹی وی' کے پروگرام میں نشر کیا گیا۔ ان کے بیان کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلامی شناخت کا تعلق کلچر سے نہیں ہے، بلکہ کردار سے ہے۔ مسلمان کی پہچان اس کا اسلامی کردار ہے۔ حدیث (خالفوا اليهود والنصاری) کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سے مراد دوسری قوموں کا کلچر نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد دوسری قوموں کی مذہبی علامت (religious symbol) ہے۔ جیسے کہ مسیحی لوگوں کی گردن میں صلیب لٹکانا، وغیرہ۔ 2 - دور درشن (نئی دہلی) نے 12 نومبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ اس کا موضوع_ اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم تھا۔ یہ انٹرویو 12 نومبر کی شام کو لائیو ٹیلی کاسٹ کے تحت نشر کیا گیا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام میں تعلیم کی اہمیت جس طرح مردوں کے لیے ہے، اسی طرح عورتوں کے لیے ہے۔ چناں چہ آج سارے ملک میں مسلم لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ہزاروں ادارے کھلے ہوئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تعلیم کے بغیر عورت اپنا رول صحیح طور پر ادا نہیں کر سکتی۔ 3 - 13 نومبر 2007 کو آئی ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو حج کے موضوع پر تھا۔ اس انٹرویو کو 16 نومبر کی شام کو ساڑھے نو بجے نشر کیا گیا۔ حج کے بارے میں بتایا گیا کہ حج، اسلام کی ایک بہت بڑی عبادت ہے۔ یہ حضرت ابراہیم کے مشن اور پیغمبر اسلام کے مشن کے اتباع کا ایک عہد ہے۔ حج، امن اور اتحاد اور عالمی انسانیت کا پیغام ہے۔
4 - سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 14 نومبر 2007 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس میں مختلف اسکولوں کے پرنسپل حضرات شریک ہوئے۔ منتظمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلام اور بنیادی انسانی اقدار کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ چوں کہ آنے والا حج (21 دسمبر 2007) کا زمانہ قریب تھا۔ اس لیے اس تقریر میں حج کو لے کر مذکورہ موضوع کی وضاحت کی گئی۔ تقریر کے آخر میں سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر انگریزی میں چھپا ہوا اسلامی لٹریچر بھی لوگوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ مثلاً (Reality of Life) کے نام سے چھپا ہوا پمفلٹ۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ویب سائٹ کے بارے میں بتایا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ وہ اس سے استفادہ کریں گے۔ 5 - 25 نومبر 2007 کو نئی دہلی میں انڈیا اور پاکستان کا کرکٹ میچ تھا۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل کے ایک ممبر نے دونوں طرف کے کھلاڑیوں کو صدر اسلامی مرکز کے لکھے ہوئے اردو اور انگریزی لٹریچر دستی طور پر پہنچائے۔ کھلاڑیوں نے اس کو بہت شوق سے لیا اور اُس سے اپنی دل چسپی کا اظہار کیا۔
6 - سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 5 دسمبر 2007 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس میں سنٹرل اسکولوں کے
‹ Previous page Next page › Contents of April 2008 All issues