Al-Risala · April 2008 · page 45

Simple living, high thinking

الرسالہ، اپریل ۲۰۰۸، صفحہ ۴۵

پرنسپل حضرات شریک تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس شرکت کی اور اسلام میں بنیادی انسانی اقدار کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ آخر میں سوالات کا جواب دیا۔ اس موقع پر لوگوں کے درمیان انگریزی زبان میں اسلامی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ لوگوں نے اس کو نہایت شوق سے لیا اور اپنی دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ 7 - پٹنہ بک فئر(Book (Book Fair) کا شمار ہندوستان کے بڑے بک فئر میں ہوتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پٹنہ کے تاریخی گراؤنڈ گاندھی میدان میں 7 تا 18 دسمبر 2007 یہ بک فئر منعقد کیا گیا۔ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) کا اسٹال بھی یہاں لگایا گیا۔ اس کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔ صدر اسلامی مرکز کا ہندی ترجمہ قرآن (پوتر قرآن) تیسرے دن ہی ختم ہوگیا۔ ان کی دیگر کتابوں کو بھی لوگوں نے بہت شوق سے لیا۔ الرسالہ مشن سے وابستہ مقامی افراد مثلاً ابو الحکم محمد دانیال، حافظ عبدالرافع، وغیرہ نے بک اسٹال کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ بک اسٹال پر صوبہ بہار کے معروف اور اعلیٰ تعلیم یافتہ حضرات تشریف لائے، جن میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل تھے۔ مثلاً ڈی ایس پی توحید پرویز، پنڈت رام کرشن سوامی، وغیرہ۔ اس کے علاوہ امارت شرعیہ کے طلباء اور اساتذہ نے اسٹال پر تشریف لا کر اپنی خوشی کا اظہار فرمایا، اور وہاں سے بڑی تعداد میں صدر اسلامی مرکز کی کتابیں اور ماہ نامہ الرسالہ حاصل کیا۔ پٹنہ کے مشہور روزنامہ قومی تنظیم نے اپنے شمارہ 13 دسمبر 2007 میں حسب ذیل الفاظ میں اس کی رپورٹ شائع کی ہے: کتاب میلہ (بک فئر) میں پوتر قرآن اور گاڈ ارائزز خصوصی توجہ کا مرکز ”اس کتاب میلہ کی جو سب سے قابل ذکر اور قابل غور بات ہے وہ یہ ہے کہ پوتر قرآن اور گاڈ ارائزز‘‘ (God Arises) نام کی کتاب لوگ خوب خرید رہے ہیں۔ یہ دونوں کتابیں دہلی کے ایک مشہور پبلشر گڈ ورڈ (Goodword) نے شائع کی ہیں۔ دونوں کتابیں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم حضرات بھی شوق سے خرید رہے ہیں۔ پوتر قرآن قرآن کا سادہ اور سلیس زبان میں ترجمہ ہے جس کا ہدیہ دعوت کے مقصد سے صرف 25 روپے رکھا گیا ہے اور گاڈ ارائزز‘‘ عالم اسلام کے مشہور عالم دین اور مفکر مولانا وحید الدین خاں کی کتاب مذہب اور جدید چیلنج کا انگریزی ترجمہ ہے۔ اس میں سائنٹفک دلائل کی روشنی میں اسلامی عقائد اور اللہ تعالیٰ کے وجود کو ثابت کیا گیا ہے۔ یہاں ہم پھر سے یہ واضح کر دیتے ہیں کہ پوتر قرآن کو سب سے زیادہ غیر مسلم حضرات خرید رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ خریدتے وقت اسلام کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کتاب میلہ دعوت الی اللہ کا مرکز ہو۔ اس سے مسلمانوں کو سبق لینا چاہیے جو قرآن نہیں پڑھتے اور ان کو اس میلے سے فیض یاب ہونا چاہیے“ (صفحہ 9)۔ 8- مختلف لوگوں تک ماہ نامہ الرسالہ پہنچانے کے لیے بہت سے حضرات اپنی طرف سے اس کا مخلصانہ تعاون پیش کرتے ہیں۔ اس سال (2008) سی پی ایس انٹرنیشنل کی ٹیم کے ایک ممبر نے انڈیا کے ایک سو سے زائد دینی مدارس کے نام ماہ نامہ الرسالہ بھجوانے کے لیے اس کا سالانہ زر تعاون دیا ہے۔ ان مدارس کے نام ایک سال کے لیے الرسالہ جاری کر دیا گیا ہے۔ الرسالہ کے دعوتی مشن کو پھیلانے کا یہ بلاشبہ ایک قابل تقلید نمونہ ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 2008 All issues

Printed page