Al-Risala · May 2008 · page 3

قیامت کا زلزلہ

الرسالہ، مئی ۲۰۰۸، صفحہ ۳

قیامت کا زلزلہ

قرآن میں جس قیامت کی پیشین گوئی کی گئی تھی، وہ بظاہر اب بالکل قریب آگئی ہے۔ قرآن کی سورہ نمبر 99 میں یہ خبر دی گئی تھی کہ وہ وقت آنے والا ہے، جب کہ زمین ایک شدید زلزلہ کے ذریعے ہلا دی جائے گی — إذا زلزلت الأرض زلزالھا:

When the earth is shaken with massive earthquakes (99:1) موجودہ زمانے میں گلوبل وارمنگ کے بارے میں مسلسل خبریں آرہی ہیں جو قرآن کی اس پیشین گوئی (prediction) کی تصدیق کرنے والی ہیں نیشنل جاگر فیک نیوز (National Geographic News) کے حوالے سے ایک رپورٹ آئی ہے جس کو نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (16 مارچ 2008) نے حسب ذیل عنوان کے تحت نقل کیا ہے:

Melting ice sheets can trigger massive earthquakes. خبر کے مطابق، ایک نئے مطالعے کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ قطب شمالی اور قطب جنوبی میں برف کے بڑے بڑے دے نہایت تیزی سے پگھل رہے ہیں، اور اس کی وجہ سے سمندروں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہورہا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے جو محصور تو توانائی (pent-up energy) خارج ہوگی، اس کے باعث زمین پر شدید زلزلے آئیں گے:

A new study has indicated that melting ice sheets can release pent-up energy and trigger massive earthquakes. According to a report in National Geographic News, as a result of global warming, ice sheets are melting worldwide, which is triggering off earthquakes. For the study, the researches had taken into account a series of large earthquakes that had shook Scandinavia around 10,000 years ago, along faults that are now quiet (p. 24). تازہ رپورٹ کے مطابق، گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں زمین کے برفانی تودے (glaciers) نہایت تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو زمین پر زلزلہ برپا کرنے کا سبب بنیں گے۔ اس کے نتیجے میں

‹ Previous page Next page › Contents of May 2008 All issues

Printed page