Al-Risala · May 2008 · page 43

ویڈیو یاور آڈیو لیکچرز

الرسالہ، مئی ۲۰۰۸، صفحہ ۴۳

ہے کہ اولوالامر کی اطاعت سے کیا مراد ہے (محمد مصطفیٰ عمری، نئی دہلی)۔

جواب

اولوالامر کا لفظی مطلب ہے: اصحاب امر، یعنی وہ لوگ جن کے اوپر مسلمانوں کے امور تنظیم کی ذمے داری ہو۔ اس آیت میں اولوالامر سے مراد کوئی وقتی گروہ نہیں ہے، بلکہ وہ ایک ایسا گروہ ہے جو ہر زمانے میں مسلمانوں کے درمیان موجود رہتا ہے۔ دنیوی اعتبار سے مسلمانوں کی جماعت دو قسم کے حالات میں ہو سکتی ہے۔ ایک، وہ جب کہ سیاسی حاكم موجود ہو۔ اور دوسرے وہ جب کہ مسلمانوں کی جماعت موجود ہو، لیکن وہاں سیاسی اعتبار سے کوئی مسلم حاکم موجود نہ ہو۔ اولوالامر کے شرعی معاملے کا تعلق حالات کے مطابق، دونوں قسم کی صورت حال سے ہے۔

ایسے حالات میں جب کہ مسلمانوں کا اپنا سیاسی نظام ہو اور کوئی مسلم حاکم ان کے اوپر حاکمانہ حیثیت رکھتا ہو، تو ایسی صورت میں اسی مسلم حاکم کو اولوالامر کا درجہ حاصل ہوگا۔ تمام مسلمانوں کا فرض ہوگا کہ وہ اس مسلم حاکم کی اطاعت کریں۔ کسی بھی عذر کی بنا پر وہ اس کے خلاف خروج (بغاوت) نہ کریں۔ دوسری صورت وہ ہے جب کہ مسلم جماعت کے اوپر ان کا اپنا سیاسی حاکم نہ ہو۔ ایسی حالت میں علماء اسلام مسلمانوں کی دینی تنظیم کے ذمے دار ہوں گے۔ ان کو غیر سیاسی دائرے میں مسلمانوں کے اوپر ناظم کی حیثیت حاصل ہوگی۔ دوبارہ تمام مسلمانوں کا یہ فرض ہوگا کہ وہ غیر سیاسی دائرے میں ان علما کی اطاعت کریں۔ کسی بھی عذر کی بنا پر وہ ان کی دینی رہ نمائی کو ترک نہ کریں۔ اس کے بغیر مسلمانوں کی ترقی اور ان کی اجتماعی تنظیم ممکن نہیں۔

ویڈیو یاور آڈیو لیکچرز

مختلف فکری اور دعوتی موضوعات پر مولانا وحید الدین خاں کے ویڈیو یاور آڈیو لیکچرز اردو اور انگریزی زبان میں سننے کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

www.cpsglobal.org www.alrisala.org

‹ Previous page Next page › Contents of May 2008 All issues

Printed page