Al-Risala · May 2008 · page 45

The Role of Spirituality in Stress Management.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۸، صفحہ ۴۵

ترجمے کی ایک ایک کاپی بھی ان کو بطور ہدیہ پیش کی گئی۔ طلبانے اس کو بہت شوق سے لیا اور اپنی دل چسپی کا اظہار کیا۔ 5- ای ٹی وی (نئی دہلی) کے اسٹوڈیو میں 19 جنوری 2008 کو ایک پینل ڈسکشن تھا۔ اس کے اینکر مسٹر عبید صدیقی تھے اس ڈسکشن کا عنوان یہ تھا:

Did Benazir Bhutto pay the price of going against fundamentalism. بے نظیر بھٹو (سابق وزیراعظم پاکستان) کو 28 دسمبر کو پاکستان (راولپنڈی) میں قتل کر دیا گیا۔ اُس وقت ان کی عمر 54 سال تھی۔ اس ڈسکشن میں حصہ لینے کے لیے صدر اسلامی مرکز کو بھی بلایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل ان کی اپنی نادانی کے سبب ہوا:

Benazir Bhutto paid the price of going against reason. بے نظیر بھٹو دوبار پاکستان کی وزیر اعظم بن چکی تھیں۔ حالات واضح طور پر بتارہے تھے کہ اب ان کے لیے تیسری باروزیر اعظم بننے کا امکان نہیں ہے۔ اس کے باوجود وہ لندن کا قیام چھوڑ کر پاکستان گئیں۔ یہ ان کے لیے مشہور انگریزی مثل کا مصداق تھا: Fools rush in where angels fear to tread 6- 22 January, 2008 I have just recieved the Dawah packet containing brochures, and CDs and two books on Reality of life- No doubt, a great message of Peace and Non-violence to the world at unrest. Congratulations to Maulana Sahab, and to the CPS team for doing this great humanitarian/philanthropic work- that, in fact, is the need of the hour. I will give these brochures to Islamic libraries here in Asmara- so that this message of peace should reach to maximum people. (Dr. M. Ashaq Malik, Assistant Professor & Director of Research, Eritrea Institute of Technology, Africa)

7- سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 23 جنوری 2008 کو ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں کیندر یہ نوودیۃ ودیالیہ کے پرنسپل حضرات شریک ہوئے ۔ اس کا موضوع تھا_ اسلام میں انسانی اقدار کا بنیادی تصور۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی ۔ اور موضوع کے مطابق ، قرآن اور حدیث کی روشنی میں آدھ گھنٹے تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال اور جواب کا پروگرام تھا۔ اس موقعے پر سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کی ٹیم کے افراد بھی وہاں موجود تھے۔ انھوں نے حاضرین کے درمیان انگریزی میں چھپے ہوئے خوب صورت پمفلٹ اور برو شر تقسیم کیے۔ 8- 25 January, 2008 I would like to inform you that yesterday night I was changing channels of my tv and on ETV Urdu I saw you and stopped there I attracted to your personality. I went on watching and listening to

‹ Previous page Next page › Contents of May 2008 All issues

Printed page