Al-Risala · June 2008 · page 14

Fire Underground.

الرسالہ، جون ۲۰۰۸، صفحہ ۱۴

روز اس کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ دنیا بھر کے سائنس داں اپنے سروے کی بنیاد پر مسلسل یہ خبریں دے رہے ہیں کہ اب وہ دن زیادہ دور نہیں، جب کہ: إنّ زلزلۃ السَّاعۃ شیء عظیم (الحج: 1) کی قرآنی پیشین گوئی واقعہ بن کر سامنے آجائے۔

اس سلسلے کی ایک خبر وہ ہے جو حال میں میڈیا میں شائع ہوئی ہے۔ اس کا سورس یہ ہے: US Geographical Survey, NASA, National Geographic, “Smithsonian Earth”. نئی دہلی کے انگریزی روزنامہ ٹائمس آف انڈیا (26 مارچ 2008) میں یہ رپورٹ حسب ذیل عنوان کے تحت چھپی ہے:

Fire Underground.

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا یلواسٹون نیشنل پارک ایک متحرک جیو النھکھی کے اوپر قائم ہے، جو کہ زمین کی سطح سے صرف پانچ میل نیچے ہے۔ بہ ظاہر اگر چہ اس کی کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی، مگر وہ ایک انفجار (eruption) کی طرف جا رہا ہے۔ اس قسم کا انفجار ایک عظیم ہلاکت کا سبب ہوگا۔ یلو اسٹون کے نیچے اگر اس قسم کا انفجار ہوتا ہے، تو وہ امریکا کے بڑے رقبے کو قبرستان بنادے گا: Yellowstone National Park sits on an active volcanic system. Yellowstone’s magma chamber lies 5 miles below surface and although the system shows no signs that it is headed toward an eruption, such an eruption could be catastrophic.... If another eruption were to occur at Yellowstone, thick ash deposits would bury vast areas of the United States. (p. 37). خدا نے یہ دنیا ابدی طور پر نہیں بنائی ہے، بلکہ ایک محدود مدت کے لیے بنائی ہے۔ زیر زمین آتش فشاں اس بات کی وارننگ ہے کہ یہ محدود مدت پوری ہوتے ہی سب کچھ پھٹ جائے گا اور پوری تہذیب ایک کھنڈر بن کر رہ جائے گی۔

مذکورہ سروے گویا کہ آنے والی قیامت کی ایک پیشگی خبر ہے۔ اس لحاظ سے دیکھیے تو اب آخری وقت آگیا ہے کہ انسان جاگ اٹھے۔ وہ آنے والے دن کی تیاری شروع کر دے، اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے اور کسی کے لیے تیاری کا کوئی موقع باقی نہ رہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2008 All issues

Printed page