Commercialization and Value System.
الرسالہ، جون ۲۰۰۸، صفحہ ۴۷
کیا۔ انٹرٹینور کا نام کمل جیت سندھو تھا۔ مسیحی پوپ نے ویٹکن سے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں موجودہ زمانے کی بہت سی چیزوں کو گناہ (sin) قرار دیا ہے۔ مثلاً مووی، وغیرہ۔ اس سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ اس قسم کی چیزیں شرعی معنوں میں گناہ نہیں ہیں، لیکن یہ تمام چیزیں ڈسٹریکشن (distraction) کا ذریعہ ہیں۔ اس اعتبار سے وہ قابل ترک ہیں۔ اس قسم کی چیزیں آدمی کو اس کے اعلیٰ مقصد سے ہٹادیتی ہیں۔ وہ ٹائم کو برباد کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ اسی ڈسٹریکشن کا نتیجہ ہے کہ موجودہ زمانے میں لوگوں کا انٹلیکچول ڈیولپ منٹ اور اسپرپچول ڈویلپ منٹ نہیں ہورہا ہے۔ 9- خدا کے فضل سے الرسالہ مشن اور سی پی ایس انٹرنیشنل کے ذریعے مسلسل طور پر دعوت الی اللہ کا کام نہایت تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک واقعہ مارچ 2008 میں سامنے آیا ہے۔ اس کو یہاں نقل کیا جارہا ہے۔ بنگلور میں الرسالہ کے دعوتی حلقے سے جڑے ہوئے ایک ساتھی نے یہ طے کیا کہ وہ مختلف شہروں میں جاکر الرسالہ کا دعوتی لٹریچر پھیلائیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے مقامی حلقے کے ایک ساتھی سے کہا کہ آپ ہمارے لیے ایک سیکنڈ ہینڈ کار (van) کا انتظام کردیں، تاکہ میں اُس پر دعوتی میٹریل رکھ کر اس کے ذریعے مختلف شہروں کا سفر کروں، اور وہاں پر آباد انسانوں تک خدا کا پیغام پہنچاؤں۔ مذکورہ ساتھی نے جب یہ بات سنی، تو وہ بہت غصہ ہوئے۔ انھوں نے کہا— اپنے لیے نئی کار اور خدا کے کام کے لیے سیکنڈ ہینڈ کار۔ نہیں ایسا نہیں ہوسکتا۔ اس کے بعد انھوں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ آپ کار کے شوروم میں جائیں اور وہاں جو کار آپ کو اپنے مقصد کے اعتبار سے پسند آئے، اس کو خرید لیں۔ اس کے بعد انھوں نے ایک نئی کار (van) کی قیمت ان کو دے دی۔ اب اس کار کے ذریعے مختلف شہروں میں دعوتی لٹریچر عام کیا جارہا ہے۔ لوگ بہت دل چسپی اور شوق کے ساتھ وہاں سے دعوتی لٹریچر حاصل کر رہے ہیں۔ ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ممبئی سے شائع ہورہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرپچول میسج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے:
دی اسپرپچول میسج، فی کاپی 15/- روپے، سالانہ 165/- روپے خط و کتابت کا پتہ ہے:
The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)
Tel.: 2834 1654/ 28346079/ 2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in
‹ Previous page Next page › Contents of June 2008 All issues