Commercialization and Value System.
الرسالہ، جون ۲۰۰۸، صفحہ ۴۶
5- مسلم یونیورسٹی (علی گڑھ) میں 23-22 فروری 2008 کو ایک آل انڈیا پروگرام ہوا۔ اس پروگرام کا عنوان تھا۔ کمرشلائزیشن اور ویلو سسٹم:
Commercialization and Value System.
اس پروگرام میں شرکت کے لیے صدر اسلامی مرکز کو خصوصی دعوت نامہ موصول ہوا اور کئی ٹیلی فون آئے۔ لیکن بعض وجوہ سے وہ اس پروگرام میں شریک نہ ہو سکے، البتہ مذکورہ موضوع پر ایک تحریری مقالہ منتظمین کو بھیج دیا گیا۔ یہ مقالہ انگریزی کے گیارہ سو الفاظ پر مشتمل تھا۔
6- امریکا میں کرسچن بردرس (Christian Brothers) کے نام سے ایک تنظیم قائم ہے۔ اس تنظیم کے تقریباً 10 افراد 24 فروری 2008 کو اسلامی مرکز (نئی دہلی) میں آئے۔ اس گروپ کی قیادت ڈاکٹر بنڈیلا (Yesupadam Bandela) کر رہے تھے۔ ڈاکٹر بنڈیلا گاسپل ایسوسی ایشن آف انڈیا (Gospel Assocaition) کے صدر ہیں۔ ان لوگوں نے صدر اسلامی مرکز سے اسلام اور صوفی ازم، اسلام اور امن جیسے موضوعات پر تفصیلی بات کی۔ یہ لوگ بہت مطمئن ہوئے۔ ان کو انگریزی زبان میں اسلامی لٹریچر دیا گیا۔ 7- امریکا میں کرسچین بردرس (Christian Brothers) کے نام سے ایک تنظیم قائم ہے۔ اس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ عیسائی شریک ہیں۔ اس تنظیم کے 24 سینئر افراد انڈیا آئے۔ 28 فروری 2008 کو وہ اسلامی مرکز میں آئے۔ اُن کے ساتھ کچھ اور افراد بھی شریک تھے۔ یہاں اسلامی مرکز (نئی دہلی) کے آڈی ٹوریم میں صدر اسلامی مرکز سے ملے۔ ان کی فرمائش پر صدر اسلامی مرکز نے یہاں اسلام اور صوفی ازم (Islam and Sufism) کے موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی ۔ اس کے بعد سوال و جواب ہوا۔ یہ پورا پروگرام انگریزی زبان میں تھا۔ آخر میں اُن کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور انگریزی زبان میں چھپا ہوا اسلامی لٹریچر دیا گیا۔ پروگرام کے بعد اُن لوگوں نے اپنے گہرے تاثر کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلی بار ہم کو اس طرح اسلام کا تعارف حاصل ہوا ہے، اس پروگرام کے بعد اسلام کے متعلق ہماری غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔ اب ہم اپنے اپنے مقامات پر اس لٹریچر کو عام کرنے کی سنجیدہ کوشش کریں گے۔ 8- اسٹار نیوز (Star News) کی ٹیم نے 11 مارچ 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو ریکارڈ
‹ Previous page Next page › Contents of June 2008 All issues