Al-Risala · January 2008 · page 31

A Modern Approach to Islam

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۸، صفحہ ۳۱

میرے مطالعے کے مطابق، ماڈرن ایج مکمل طور پر ایک موافق اسلام ایج ہے۔ اصل یہ ہے کہ خدا نے انسان کے لیے اس دنیا میں دو سپورٹ سسٹم بنائے ہیں۔ ایک نیچرل سپورٹ سسٹم جو یکساں طور پر مسلسل صورت میں انسان کا مددگار بنا ہوا ہے۔ دوسرا، سو پلائیزیشنل سپورٹ سسٹم جو انسان کے ذریعے ارتقائی سفر طے کرتا ہوا انسان کا مددگار بنا ہوا ہے۔ نیچرل سپورٹ سسٹم براہِ راست طور پر خدا کی طرف سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں سو پلائیزیشن سپورٹ سسٹم انسانی عمل اور انسانی تحقیق کے ذریعے اپنا تہذیبی سفر طے کر رہا ہے۔ ماڈرن ایج دراصل اسی سو پلائیزیشن سپورٹ کا ایک اگلا مرحلہ ہے۔ وہ اس لیے ظاہر ہوا ہے کہ انسان کے سفر حیات کو زیادہ کامیاب بنائے۔ یہ ماڈرن ایج انسان کے مادی سفر میں بھی مددگار ہے اور انسان کے مذہبی اور روحانی سفر میں بھی۔

اس دنیا کا ایک قاعدہ یہ بھی ہے کہ ہر چیز میں مثبت کے ساتھ کچھ منفی پہلو بھی ملا ہوا ہوتا ہے۔ اس قانونِ عام کے تحت، ماڈرن ایج میں بھی مثبت پہلو کے ساتھ کچھ منفی پہلو شامل ہے۔ بعض اسباب سے یہ حادثہ پیش آیا کہ موجودہ زمانے کے مسلم رہ نماؤں سے ماڈرن ایج کا مثبت پہلو اوجھل ہو گیا۔ انھوں نے بس اُس کے منفی پہلو کو دیکھا اور وہ اُس کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔ اس معاملے میں شدید طور پر دوبارہ جائزہ (reassessment) کی ضرورت ہے۔ اگر منصفانہ طور پر جائزہ لیا جائے تو یقیناً لوگ یہ معلوم کرلیں گے کہ ماڈرن ایج ایک اسلام دوست ایج (Islam-friendly age) ہے، نہ کہ اسلام دشمن ایج۔ یہ صحیح ہے کہ ماڈرن ایج کو پیدا کرنے میں تمام تر غیر مسلم قوموں نے کام کیا ہے۔ مگر حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِنّ الله لَيُؤيّد هذا الدين بالرَّجل الفاجر (صحیح البخاری، کتاب الجہاد، جلد 6، صفحہ 208)۔ اس روایت میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ سو پلائیزیشنل سپورٹ کو ظہور میں لانے میں ہر آدمی کا کچھ نہ کچھ رول ہوگا۔ اس میں صالح لوگ بھی اپنا رول ادا کریں گے اور اس کے ساتھ غیر صالح لوگ بھی۔ تاریخ اس کی تصدیق کرتی ہے۔ مثلاً کمیونکیشن ایج جو دعوت الی اللہ کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے، اُس کو ظہور میں لانے کے لیے ہر طرح کے لوگوں نے لمبی مدت تک مسلسل کام کیا ہے۔ اس کے بعد ہی کمیونکیشن ایج واقعہ بن سکا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2008 All issues

Printed page