جنون درکار ہے
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۸، صفحہ ۴۵
خبر نامہ اسلامی مرکز - 186
28 - فروری 2008 کو 24 افراد پر مشتمل ایک وفد اسلامی مرکز میں آیا۔ اس نے ”اسلام اور صوفی ازم“ کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز کا خطاب سنا۔ اس وفد کے ذمے دار کا ایک تاثراتی خط یہاں نقل کیا جاتا ہے: Dear Maulana Wahiduddin Khan!
The group were so blest to have heard your speach and I know the African brothers would love to have you with them in their country. Your presence and your lived peace “spoke” louder than your words to them. Thank you and your lovely family for such hospitality. Truly the group have left with a whole new concept of 'Islam' and with a big question: “Why no one else can grasp the message as you did”. With our thanks and very warm regards and hope for your continued sharing,. (Gloria Bunett, America, March 13,2008)
2- سرو دھرم سنسد (Parliament of Religions) کا پہلا کنونشن 29 مارچ 2008 کو ہوا۔ اس کی کارروائی نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں انجام پائی۔ یہ کنونشن ہر قسم کے سماجی بھید بھاؤ (discrimination) کے خلاف تھا، خواہ وہ جس بنیاد پر بھی ہو۔ اس کنونشن میں سوامی اگنی ویش، فادر تھمپو اور دوسرے مذہبی رہنما شریک ہوئے ۔ اسلام کی نمائندگی کرنے کے لیے اس کنونشن کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کو دعوت نامہ ملا تھا، لیکن وہ کسی وجہ سے ذاتی طور پر اس میں شریک نہ ہو سکے۔ تاہم کنونشن کے ذمہ داروں کی درخواست پر صدر اسلامی مرکز نے ایک تحریر ان کو بھیج دی، جو کہ کنونشن کے موقع پر وہاں پیش کی گئی۔
3- 30 مارچ 2008 کو انگلینڈ کے دو اعلیٰ تعلیم یافتہ صاحبانِ مرکز میں آئے۔ ان کے نام یہ ہیں: Sir Mark Tully Dr. Richard Cheetham (Bishop of Kingston, U.K.)
ان لوگوں نے صدر اسلامی مرکز سے اسلام کے مختلف موضوعات پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی۔ مثلاً یہ کہ مسلمان اس وقت جن مسائل سے دوچار ہیں، ان کا اسلام کے مطابق کیا حل ہے۔ جدید بدلے ہوئے حالات میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان بہتر تعلق قائم کرنے کے لیے اسلام کی تعلیم کیا ہے۔ ہمارا مشن مسلمانوں کے لیے اور غیر مسلموں کے لیے کیا کام کر رہا ہے۔ تمام سوالات کا جواب تفصیل کے ساتھ دیا گیا۔ ان لوگوں نے آخر میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ملاقات ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہوئی۔ 4- این ڈی ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے 2 اپریل 2008 کو اپنے ایک پروگرام کے لیے صدر اسلامی مرکز
‹ Previous page Next page › Contents of July 2008 All issues