Al-Risala · September 2008 · page 37

NASA warming expert says this is the last chance

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۸، صفحہ ۳۷

who is sometimes called the godfather of global warming science said. “This is the last chance”. Hansen brought global warming home to the public in June 1988 during a US heat wave. Hansen said that in five to 10 years, the Arctic will be free of sea ice in the summer. (The Times of India, New Delhi, June 25, p. 38)

موجودہ زمانے میں جس چیز کو گلوبل وارمنگ (global warming) کہا جاتا ہے، وہ دراصل گلوبل وارمنگ (global warming) ہے۔ یہ خالقِ کائنات کی طرف سے، اس بات کا اعلان ہے کہ انسانی تاریخ کے خاتمے کا وقت بالکل قریب آ پہنچا۔ جلد سے جلد جنت کی خدائی فہرست میں اپنا نام درج کرا دو، کیوں کہ بہت جلد وہ لمحہ آنے والا ہے، جب کہ اس کا موقع آخری طور پر ختم ہو جائے گا۔ حالات بتاتے ہیں کہ انسان موجودہ زمین پر اب اپنی مزید آباد کاری کا جواز (justification) کھو چکا ہے۔ اب خدا کے تخلیقی پلان کے مطابق، بہت جلد انسانی تاریخ کا اگلا دور شروع ہونے والا ہے، جب کہ منتخب لوگوں کو ابدی جنت میں بسا دیا جائے، اور بقیہ لوگوں کو رد (reject) کر کے اُنھیں حسرت کے صحرا میں ابدی طور پر ذلت اور محرومی کی زندگی گزارنے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ رائیٹ ہیئر، رائیٹ ناؤ کا فارمولا عام طور پر قبل از موت زندگی (pre-death period of life) کی تعمیر کے لیے بولا جاتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ’رائٹ ہیئر، رائٹ ناؤ‘ کا فارمولا بعد از موت زندگی (post-death period of life) کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے، یعنی ’’رائیٹ ہیئر، رائیٹ ناؤ‘‘ کا مطلب مستقبل کی تیاری ہونا چاہیے، نہ کہ حال کا وقتی انجوائے مینٹ۔ واقعات بتاتے ہیں کہ اب انسانی تاریخ کے خاتمے کا وقت بالکل قریب آ چکا ہے۔ اب آخری وقت آگیا ہے کہ انسان جاگے اور اپنے باقی ماندہ وقت کو اگلے مرحلہ حیات (post-death period) کی تیاری میں لگا دے۔ بہت جلد وہ لمحہ آنے والا ہے، جب کہ انسان کے پاس نہ کچھ کرنے کا وقت ہوگا اور نہ تلافی مافات کے لیے پیچھے لوٹنے کا وقت۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2008 All issues

Printed page