Basic Human Values in Islam.
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۹، صفحہ ۴۷
have internet facility at home he can go to a library and read the material. What you and your friends can do is, print out some of the articles from website and gather in a mosque or any other place and read them out and discuss. Also one of you can download Maulana's lectures and download it on an audio CD and gather at one place to listen and discuss. You can continue doing this for months and years. There is enough material on the Web. Also you can download and print the new Al-Risala monthly (Urdu) or the new Spiritual Message monthly magazine in English every month and study and discuss. (Khaja Kaleemuddin, Al Risala Forum International, USA)
10- نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا کی جانب سے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں 32 واں نیشنل بک فیئر 16-8 نومبر 2008 منعقد کیا گیا۔ اس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی 9 نے بھی حصہ لیا۔ لوگوں نے یہاں سے صدر اسلامی مرکز کی کتابیں بڑی تعداد میں حاصل کیں۔ یہ بک فیئر بہت کامیاب رہا۔ کافی لوگوں سے انٹرایکشن کرنے کا موقع ملا۔ اس طرح بہت سارے لوگوں کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ لوگوں کو مفت میں ادارے کی طرف سے کتابیں دی گئیں۔ نیز نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے ڈپٹی ڈائرکٹر مسٹر وبے پال کو صدر اسلامی مرکز کا ہندی ترجمہ قرآن ”پوتر قرآن“ تحفتاً دیا گیا۔ انھوں نے اس کو خوشی کے ساتھ لیا۔ (شاہ عمران حسن)
11 - مشہور انگریزی اخبار لیمان (Le Monde Diplomatique) کی نمائندہ ونڈے (Wendy Kristianasen) مقیم لندن 12 نومبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کے دفتر میں آئیں ۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع تھا- ہندوستانی مسلمان۔ اس گفتگو کے تحت ان کو ہندوستانی مسلمانوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔ آخر میں ان کو مندرجہ ذیل کتاب برائے مطالعہ دی گئی: Indian Muslims: A Positivie Outlook 12- ای ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے 12 نومبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس انٹرویو کا موضوع حج کا پیغام تھا۔ اس سلسلے میں قرآن (البقرۃ: (197) کی روشنی میں حج کے اجتماعی فوائد بتائے گئے۔ 13- دور درشن (اُردو) کی ٹیم نے 28 نومبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع بمبئی پر دہشت گردوں کا حملہ (26 نومبر 2008) تھا۔ اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ جو لوگ اس قسم کا تشدد کرتے ہیں، وہ امن کی طاقت سے بے خبر ہیں۔ تشدد کے ذریعے کبھی کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلتا۔ ایک سوال یہ تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ ظلم کا نظریہ بالکل غلط ہے۔ ہندوستان میں مسلمانوں کو ہر قسم کے مواقع حاصل ہیں۔ پُر امن طور پر وہ وہاں ہر قسم کی ترقی کر سکتے ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of April 2009 All issues