بل تو اپنا بل
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۹، صفحہ ۴۷
اسلامی لٹریچر برائے مطالعہ دیا گیا۔ حاضرین میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو اور مسلم بڑی تعداد میں موجود تھے۔ 9- مسٹر پرویز (Parvis Ghassem Fachandi) امریکا کی پرنسٹن یونی ورسٹی (نیوجرسی) میں انتھراپالوجی کے پروفیسر ہیں۔ ان کا تعلق جرمنی کی ایک مسلم فیملی سے ہے۔ 19 دسمبر 2008 کو وہ اسلامی مرکز (نئی دہلی) میں آئے اور صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انھوں نے انڈین کلچر اور ہندو مسلم تعلقات کے موضوع پر ایک تفصیلی انٹرویو لیا۔ مسٹر پرویز کو مطالعے کے لیے حسب ذیل کتابیں دی گئیں : Indian Muslims, The True Jihad, God Arises, The Ideology of Peace 10- انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) کے مین آڈیٹوریم میں 19 دسمبر 2008 کی شام کو ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام کا موضوع یہ تھا : Muslims Initiative Against Terrorism یہ پروگرام آئی آیم آرسی (Indian Muslims’ Monitoring Research and Response Centre) کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر سی پی ایس انٹرنیشنل کے کچھ ممبران نے اس میں شرکت کی اور حاضرین کو ماہ نامہ الرسالہ کے علاوہ، اردو اور انگریزی میں چھپا ہوا اسلامی لٹریچر دیا۔
11- پیراڈائم اسپرچول سوسائٹی (بنگلور) کی طرف سے نیشنل کالج گراؤنڈ (بسوانہ گُڑی) میں 31-25 دسمبر 2008 کو ایک خصوصی اسپرچول بک فیئر لگایا گیا۔ بنگلور میں ایک دعوتی ادارہ (الفلاح پیس اینڈ اسپرچولیٹی سنٹر) قائم ہے۔ اس بک فیئر میں ادارہ الفلاح نے صدر اسلامی مرکز کے لٹریچر پر مشتمل ایک اسٹال لگایا۔ یہ اس گراؤنڈ میں واحد اسلامی اسٹال تھا۔ یہاں عالمی شہرت یافتہ ہندو اسکالر اور سوامی موجود تھے۔ انھوں نے الفلاح کے اسٹال سے بڑے پیمانے پر اسلامی لٹریچر حاصل کیا۔ لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 12- ایلی آرگنائزیشن (Ally Event Organization) کی طرف سے جموں وکشمیر میں 19-28 دسمبر 2008 کو ایک نیشنل بک فیئر لگایا گیا۔ یہ بک فیئر جموں شہر کے سنٹرل مقام گول مارکیٹ (گاندھی نگر) میں ہوا۔ گڈورڈس بکس (نئی دہلی) نے یہاں اسٹال لگایا۔ اس بک فیئر میںیہ واحد اسلامی اسٹال تھا۔ اس موقع پر الرسالہ سے وابستہ مقامی ساتھیوں نے اپنا غیر معمولی تعاون دیا۔ یہاں مسلم اور غیر مسلم دونوں طبقے کے بہت سے لوگ آئے اور انھوں نے اسلامی لٹریچر حاصل کیا۔ تقریباً 200 لوگوں نے اپنے تاثرات لکھے۔ یہاں صرف دو تاثرات نقل کیے جاتے ہیں: 1. I am highly influenced with the Islam and the Quran, and at the same time the honesty and humble attitude of Mr S. Imran Hasan. I wish for their success by their noble deed of spreading the Islam alongwith message peace. (Dr. Surinder Singh Sodhi, Jammu)
2. I am extremely pleased to see Goodword Books stall and obliged to get free fifts of many books from stal. (Dr Karan, President RWAG, Jammu)
‹ Previous page Next page › Contents of April 2009 All issues