Al-Risala · June 2009 · page 47

سوال جواب

الرسالہ، جون ۲۰۰۹، صفحہ ۴۷

فایمل مجلد کرا کر دار العلوم کو بھیج دیتا ہوں۔ الرسالہ پوری عالم انسانیت کا رہبر ہے۔ اس کا ہر مضمون بلکہ ایک ایک حرف علم اور معرفت سے بھرا ہوتا ہے۔ وہ ہر پڑھنے والے کے مائنڈ کو ایڈریس کرتا ہے، عالم، عابد، ادیب، شاعر، تاریخ داں، سائنس داں اور وہ دانش ور جو سنجیدہ ذہن رکھتے ہوں، اُن سب کے لیے اس کا ہر مضمون عبرت و نصیحت لیے ہوئے قرآن اور حدیث کے دلائل پر مبنی ہوتا ہے۔ اس میں حالات حاضرہ کو خاص طور سے بتایا جاتا ہے۔ موجودہ دور کے طالب علم اور دانش ور سائنسی باتوں سے متاثر ہیں۔ وہ قرآن اور حدیث کی باتوں کو سائنسی دلائل سے سمجھنا چاہتے ہیں۔ ان باتوں کو آپ الرسالہ اور دیگر تصنیفات میں بخوبی طور پر استدلال کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ الرسالہ ماہ ستمبر 2008 کا ایک مضمون (قیامت کے دروازے پر) کئی بار پڑھا۔ آپ نے بہت بہترین اور استدلالی شکل میں دنیا کے حالات اور زندگی کے خطرات کا تذکرہ کیا ہے۔ یہ ہر انسان کے غور و فکر کرنے کی چیز ہے ۔ اس میں Moral Support System اور Life Support System، Global Warming کا تذکرہ کرتے ہوئے بیش قیمت باتیں انسانی بقا کے لئے بتائی گئی ہیں ۔ یہ پوری عالم انسانیت کے لئے ایک Warning ہے۔ (ابرار حسین قریشی، دھار، مدھیہ پردیش)

10- شانتی سندیش کیندر (سورت، گجرات) سے صدرِ اسلامی مرکز کی اردو کتابوں کے گجراتی زبان میں ترجمے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اس کے تحت گجراتی زبان میں صدرِ اسلامی مرکز کے کئی کتابچے شائع ہو چکے ہیں۔ مثلاً ”انسان اپنے آپ کو پہچان“، گجراتی زبان میں ”جاگ مانو جاگ“ کے نام سے شائع ہو گئی ہے۔ اپریل 2009 سے ماہ نامہ الرسالہ کا گجراتی ایڈیشن ”شانتی سندیش“ کے نام سے جاری ہو گیا ہے۔ پتہ حسب ذیل ہے: Shanti Sandesh Kendra Maharaja Chambers, Near Maharaja Cinema Salawatpur, Surat, Gujrat Tel. 09228195972, 0261-2366080 11۔ دعوتی مقصد کے لیے ہندی زبان میں ایک نیا پمفلٹ تیار کیا گیا ہے۔ یہ پمفلٹ پاکٹ سائز میں ہے۔ اس کا نام یہ ہے— ستیہ کی کھوج (सत्य की खोज) اس کے علاوہ، اردو زبان میں تین نئے دعوتی برو شر تیار کیے گئے ہیں۔ اُن کے نام یہ ہیں۔ با اصول زندگی، اپنی تعمیر آپ، مسلمان کی اصل حیثیت۔

12۔ صدرِ اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن چھپ کر شائع ہو گیا ہے۔ اس کی رعایتی قیمت صرف 15 روپے ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے گڈ ورڈ بکس سے رابطہ قائم کریں:

Goodword Books 1, Nizamuddin West Market New Delhi-110 013

‹ Previous page Next page › Contents of June 2009 All issues

Printed page