تاثراتِ سفر
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۹، صفحہ ۴۷
مولانا نے بتایا کہ اُن کے بچے انگلش میڈیم اسکول میں پڑھتے ہیں۔ روایتی اسلوب میں پیش کی جانے والی دینی تعلیم ان کے مائنڈ کو ایڈریس نہیں کرتی تھی۔ اب میں روزانہ اُنہیں الرسالہ کے مضامین پڑھواتا ہوں۔ جدید ذہن کی وجہ سے وہ ان مضامین سے بہت متاثر ہورہے ہیں۔ وہ الرسالہ کی باتوں کو فوراً اخذ (grasp) کرلیتے ہیں۔
مولانا ابو سبحان روح القدس ندوی نے کہا کہ اپنے مطالعے کی بنا پر اگر میں ایک لفظ میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کے متعلق اپنا تاثر بیان کروں تو میں کہوں گا کہ وہ پورے معنوں میں ”مجدّد الفکر الاسلامی‘‘ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جو آدمی وقت کے اسلوب میں اسلام کا فکری مطالعہ کرنا چاہے، اُس کو چاہئے کہ وہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابوں کا گہرا مطالعہ کرے۔ آخر میں مولانا ابو سبحان ندوی نے اپنی چند کتابیں مجھے عنایت فرمائیں۔ مثلاً تخریج الحدیث اور سیرت نبوی کا تربیتی پہلو، وغیرہ۔ (محمد ذکوان ندوی)
‹ Previous page Next page › Contents of July 2009 All issues