کامیاب زندگی کا سفر
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۹، صفحہ ۳۳
انسان اپنے پیدائشی مزاج کے مطابق، اپنے لیے ایک کامل دنیا چاہتا ہے، ایک ایسی دنیا جہاں ہر چیز پرفیکٹ اور آئیڈیل ہو۔ لیکن ساری کوشش کے باوجود اس کو یہاں صرف ایک غیر کامل دنیا (imperfect world) ملتی ہے، ایک ایسی دنیا جہاں ہر چیز غیر کامل اور غیر معیاری ہے۔
اس مسئلے کا حل صرف یہ ہے کہ انسان، خدا کے تخلیقی پلان کو سمجھے اور اس کے مطابق، اپنی زندگی کی تعمیر کرے۔ وہ موجودہ دنیا کو تیاری کی دنیا (preparatory world) سمجھے، نہ کہ اپنے مطلوب کو پانے کی دنیا۔ جو انسان، خدا کے اس تخلیقی پلان کو جانے اور اس کے مطابق، اپنی زندگی کا نقشہ بنائے، وہ بہ یک وقت اپنے لیے دورمتوں کو حاصل کرے گا۔ ایک یہ کہ دنیا کی زندگی میں وہ ٹینشن اور مایوسی کا شکار نہ ہوگا۔ اور دوسرے، یہ کہ موت کے بعد جب وہ اگلی دنیا (world hereafter) میں پہنچے گا، تو وہاں وہ جنت کو پالے گا، یعنی ابدیت (eternity) کی دنیا۔
ہر انسان ایک کامل زندگی کی تلاش میں ہے۔ لیکن ہر انسان اُس سے محروم ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ اپنی مطلوب منزل کو قبل از موت کی دنیا میں تلاش کر رہا ہے، جب کہ خالق کے تخلیقی پلان کے مطابق، وہ موت کے بعد کی دنیا میں رکھ دی گئی ہے۔ یہی وہ دریافت (discovery) ہے جس سے کامیاب زندگی کا سفر شروع ہوتا ہے۔
خدا کے تخلیقی پلان کو نظر انداز کرنے سے، انسان کی زندگی المیہ (tragedy) بن جاتی ہے۔ اگر خدا کے تخلیقی پلان کو اپنا رہ نما نہ بنایا جائے تو انسان کی زندگی ایک طربیہ (comedy) بن جائے گی۔
دعوتی مقصد کے لیے ماہ نامہ الرسالہ اور مولا نا وحید الدین خاں کی کتابیں مفت حاصل کریں :
Peace Hall 38 Ayodhyapuram Dehradun Road, Saharanpur Mob. 09997153735
‹ Previous page Next page › Contents of January 2009 All issues