Al-Risala · September 2009 · page 14

پیغمبر امن

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۱۴

پیغمبر امن

پیغمبرِ اسلام ﷺ کا نام محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب تھا۔ آپ عرب کے شہر مکہ میں 570ء میں پیدا ہوئے ۔ 610ء میں آپ کو پیغمبری ملی۔ 622ء میں آپ نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی۔ 632ء میں مدینہ میں آپ کی وفات ہوئی۔ پیغمبر کی حیثیت سے آپ نے 23 سال دنیا میں گزارے۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پورے معنوں میں ایک تاریخی پیغمبر تھے۔ آپ کے بارے میں سب کچھ تاریخ میں مکمل طور پر اور مستند طور پر موجود ہے۔ آپ پر خدا کی جو کتاب اتری، وہ قرآن کی شکل میں اپنی اصل عربی زبان میں آج بھی پوری طرح محفوظ ہے۔ کوئی بھی شخص قرآن کو پڑھ کر سمجھ سکتا ہے کہ آپ کا پیغام اور آپ کا مشن کیا تھا۔ اسی طرح آپ کا کلام (حدیث) اصل عربی زبان میں آج بھی مختلف کتابوں میں محفوظ ہے۔ آپ کی سیرت بھی آپ کے قریبی زمانے میں لکھی گئی اور آج بھی اس کو پڑھا جاسکتا ہے۔ آپ کے اصحاب کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ تھی۔ ان کے حالات بھی کتابوں کی صورت میں جاننا اتنا ہی آسان ہے، جتنا کہ آج پرنٹنگ پریس کے زمانے میں کسی شخصیت کو جاننا۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کرنے کے لیے مختصر نصاب یہ ہے ؀ قرآن، مشکوۃ المصابیح، السیرۃ النبویۃ، ابن کثیر، حیاۃ الصحابہ، از مولا نا محمد یوسف کاندھلوی۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلو ہیں۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ آپ امن کے پیغمبر تھے۔ آپ نے وہ بنیادی اصول بتائے جو کسی معاشرہ میں امن کے قیام کے لئے ضروری ہیں۔ اسی کے ساتھ آپ نے اپنی عملی زندگی مکمل طور پر ایک پرامن انسان کی حیثیت سے گزاری۔ اس طرح آپ نے بتایا کہ آپ کے دئے ہوئے امن کے اصول کس طرح ممکن اور قابلِ عمل ہیں۔ آپ نے امن کو نظری اعتبار سے بھی بتایا اور عملی اعتبار سے بھی آپ نے اُس کا نمونہ پیش کیا۔ یہاں اس سلسلے میں کچھ مثالیں پیش کی جاتی ہیں جن سے اس معاملے کی وضاحت ہوگی۔

1- اس سلسلے میں پہلا سوال یہ ہے کہ کوئی آدمی اپنی روزمرہ کی زندگی میں کس طرح امن کے

‹ Previous page Next page › Contents of September 2009 All issues

Printed page