Al-Risala · September 2009 · page 45

Wake Up and Awaken

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۵

میں کوئی تامل نہیں ہے کہ الرسالہ کے مطالعے سے قبل جب کوئی غیر مسلم اسلام پر اعتراض کرتا تھا یا اسلام کے بارے میں منفی سوچ رکھتا تھا تو میں اسے ترش روئی کے ساتھ اور الزامِی انداز میں جواب دیتا تھا۔ مگر اب ان شاء اللہ ایسا نہیں ہوگا ، کیوں کہ الرسالہ ایک بہترین گائیڈ ہے جو صحیح دعوۃ ورک کی رہنمائی کر رہا ہے (محمود الحسن قاسمی ، سہارن پور)۔ 17 - رياض (سعودی عرب) میں ایک ادارہ (The Message of Islam Foundation) ہے۔ ادارے کے شعبۂ انگریزی کے صدر مسٹر ابو عبد اللہ امتیاز نے اسلامی مرکز کو ایک خط لکھا۔ وہ اپنے ویب سائٹ پر اسلامی مرکز کی مطبوعات کو ڈالنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کو مطلوبہ چیزیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ہِ براہِ کرم، ماہ نامہ الرسالہ کے اجراء، اور کتابوں کی خریداری جیسے امور کے لیے سی پی ایس کے افراد یا صدر اسلامی مرکز سے رجوع کرنے کے بجائے، صرف دفتر الرسالہ سے براہِ راست طور پر رجوع کریں۔ نیز، الرسالہ کا زر تعاون ختم ہو جانے پر دوبارہ اُس کے اجراء کے لیے اپنا خریداری نمبر (U.S. No.) ضرور ارسال فرمائیں۔

ا الرسالہ سے متعلق امور کے لیے مسٹر مشتاق احمد سے، اور مطبوعات الرسالہ سے متعلق معلومات وغیرہ کے لیے مسٹر شاہ فیصل سے حسب ذیل نمبر پر رابطہ قائم کریں: Ph.: 011-2435 6666, 2435 5454 E-mail: faisal@goodwordbooks.com

‹ Previous page Next page › Contents of September 2009 All issues

Printed page