آمدنی بڑھانے کا مسئلہ
الرسالہ، اکتوبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۶
تذکیر القرآن کے ترجمہ کو ترجیح دیتا ہوں۔ کیوں کہ یہ ترجمہ اپنے اندر انفرادیت لئے ہوئے اور بہت زیادہ اپیل کرنے والا ہے15-20۔ حقیقت یہ ہے کہ تذکیر القرآن ترجمہ و تفسیر کے اعتبار سے تمام کتب تفاسیر میں اپنی نوعیت کی واحد تفسیر ہے۔ اس تفسیر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ تفسیر نہ صرف عصری اور سائنٹفک اسلوب تحریر میں ہے، بلکہ اس میں فقہی موشگافیوں اور تفسیری روایات و نکات سے یکسرکنارہ کرتے ہوئے قرآن کے مرکزی موضوع اور پیغام کو آسان اور عام فہم زبان میں پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ تذکیر القرآن کے بارے میں میرا گہرا تاثر یہ ہے کہ اس کا ایک ایک تفسیری نوٹ الہامی معلوم ہوتا ہے۔ (غلام نبی کشانی، 29 جولائی 2009، سری نگر)
14 - میں آپ کا بے انتہا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ کے ادارے نے اشاعت اسلام کے لئے دعوتی پمفلٹ فراہم کئے۔ میں اللہ تبارک و تعالی کے اس کرم کا اعتراف کرتا ہوں کہ اس نے آپ کو عالمی پیمانے پر اپنے دین کی نشر و اشاعت کے لئے کھڑا کیا، اور بندگان خدا کو راہ حق دکھانے کا ذریعہ بنایا۔ (محمد حنیف قاسمی، مہاراشٹر) 15- "پیغمبر انقلاب‘‘ کو آسامی زبان میں ترجمہ کر کے آپ کو فون کے ذریعہ میں نے اس کی اطلاع دی تھی۔ بفضل خدا اب یہ کتاب شائع ہونے والی ہے ۔ "زلزلہ قیامت، انسان اپنے آپ کو پہچان، یونی فارم سول کوڈ‘‘ کا آسامی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ وقت پر میں نے آپ کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اور ان کتابوں کی کاپی بھی آپ کو بھیج دی تھی۔ فی الحال الرسالہ کے شمارہ ”دینی مدارس‘‘ نمبر کا آسامی ترجمہ طبع ہورہا ہے دن کے اندر یہ رسالہ پریس سے نکلے گا۔ مترجم نے کتابوں کی ابتدا میں مختصراً آپ کا تعارف دیا ہے جس کا نمونہ حسب ذیل ہے: ’’نئی دہلی سے اردو اور انگریزی زبان میں اشاعت شدہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کا ماہ نامہ الرسالہ، ان کی دعوتی اور سائنسی اسلوب میں لکھی ہوئی کتابوں کو بین الاقوامی شہرت ہو رہی ہے۔ ان کتابوں کا دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور مختلف مسلم ملکوں کے اسکول، کالجوں میں اس کو شامل نصاب کیا گیا ہے۔ بی بی سی میں الرسالہ اردو باقاعدہ پڑھا جاتاہے‘‘۔ (محمد (محمد افاض الدین ندوی، آسام)
16 - سی پی ایس کی جانب سے جناب مولانا وحید الدین خاں صاحب کی انگریزی اور اردو کتابوں کا ایک منتخب سیٹ معرفت ڈاکٹر خورشید احمد صاحب مکتبہ مرکزیہ جامعۃ الفلاح کو بطور ہدیہ موصول ہوا۔ اس کے لیے ہم آپ کے تہ دل سے مشکور وممنون ہیں۔ (عرفان احمد فلاحی، جامعۃ الفلاح، بلریا گنج، اعظم گڑھ) 17- The Holy Quran (Translation by Maulana Wahiduddin Khan) is being recieved here very well indeed, Masha Allah. We are giving free to non-Muslims. (Shamshad Khan, Birmingham, UK)
‹ Previous page Next page › Contents of October 2009 All issues