Al-Risala · January 2009 · page 47

A Muslim and A Christian in Dialogue

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۹، صفحہ ۴۷

یہ پروگرام 4 اکتوبر 2008 کووائی ایم سی اے (نظام الدین ویسٹ، نئی دہلی) کے حال میں ہوا۔ اس کے مہمان خصوصی ایک امریکی پروفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ (Dr. David W. Shenk) تھے۔ اس پروگرام کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر وہاں سی پی ایس کی ٹیم کے افراد بھی موجود تھے۔ انھوں نے لوگوں سے انٹریکشن کیا اور ان کے درمیان بڑے پیمانے پر اردو اور انگریزی زبان میں چھپا ہوا دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔

11 - فاؤنڈیشن فار یونی ورسل رسپانسلٹی (Foundation for Universal Responsibility)

کی طرف سے 11 اکتوبر 2008 کوانڈیا انٹرنیشنل سنٹر (لودی روڈ، نئی دہلی) میں ایک سیمینار ہوا۔ اس کا عنوان یہ تھا: Seeking Meaning from Life in the Face of Death. اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور قرآن وحدیث کی روشنی میں موضوع پر ایک تقریر کی۔ اس موقع پر سی پی ایس کی ٹیم کے افراد بھی وہاں موجود تھے۔ انھوں نے لوگوں کے درمیان انگریزی میں چھپا ہوا دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ اسلام میں موت کا تصور (The Concept of Death in Islam) کے موضوع پر انگریزی زبان میں صدر اسلامی مرکز کا ایک لیکچر بھی ریکارڈ کر لیا گیا تھا۔ لٹریچر کے ساتھ اس کی کاپیاں بھی لوگوں کو دی گئیں ۔ 12 - اسپرچول میسیج (The Spiritual Message) کی دعوت پر 14-13 اکتوبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا۔ سی پی ایس کی ٹیم کے کچھ افراد بھی اس سفر میں موجود تھے۔ انھوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں سے انٹریکشن کیا اور ان کے درمیان دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ اس موقع پر بمبئی کے تقریباً ایک درجن سے زیادہ ٹی وی اور اخبار کے نمائندوں نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ گفتگو کا موضوع زیادہ تر اسلام اور امن تھا۔ میڈیا کے چند نمائندہ حوالوں کا یہاں ذکر کیا جاتا ہے— سہارا سے، سی ٹی وی، آئی ٹی این نیوز، سامناٹی وی، 9 زی نیوز، وی ٹائمس، نو بھارت، لائیو انڈیا، آج شہر میں، وغیرہ۔

13 - اسلام اور دہشت گردی کے موضوع پر 14 اکتوبر 2008 کو شاہی جامع مسجد کا کمپلیکس (دہلی) میں ایک آل انڈیا کا نفرنس ہوئی۔ اس میں ہندوستان کے مختلف مکاتب فکر کے علما اور دانش وروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل سے وابستہ بعض افراد نے مختلف دعوتی اور فکری موضوعات پر صدر اسلامی مرکز کے لٹریچر اور سی ڈیز بڑے پیمانے پر لوگوں کے درمیان تقسیم کیے۔ پہلی بار سارا لٹریچر فوراً ختم ہوگیا۔ پھر دوبارہ بڑی تعداد میں وہاں لٹریچر پہنچایا گیا۔ الرسالہ مشن کے ساتھیوں نے بتایا کہ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔ جب دوبارہ لٹریچر وہاں پہنچا تو پیکٹ کھولتے ہی لوگ اُس پر ٹوٹ پڑے ۔ وہاں گویا وہی منظر پیش آیا جس کو عام زبان میں لوٹ لینا کہا جاتا ہے۔ لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ دعوتی لٹریچر کو لیا۔ ہمارے ساتھیوں کو اسے تقسیم کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔ خود مقررین حضرات نے سی ڈیز اور پمفلٹس کی کئی کئی کاپیاں حاصل کیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2009 All issues

Printed page