A Muslim and A Christian in Dialogue
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۹، صفحہ ۴۶
موضوع پر 25 ستمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔ سوالات کے دوران صدر اسلامی مرکز نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں امن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
5- 26 ستمبر 2008 کو ایف اے این ایس (Foundation for Amity & National Solidarity)
کے تحت، پارلیامینٹ ہاؤس انیکسی میں ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام مشہور جرنلسٹ خشونت کونسل اٹی ایوارڈز دینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز کے ساتھ سی پی ایس انٹرنیشنل کی ٹیم نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد موجود تھے۔ ٹیم کے لوگوں نے ان کے درمیان اسلامی لٹریچر تقسیم کیا۔ لوگوں نے اس کو بہت شوق سے لیا۔ جن لوگوں کو لٹریچر نہیں مل سکا تھا، انھوں نے پروگرام کے بعد ٹیم کے لوگوں سے اپنے شوق کا اظہار کیا اور اُن سے اسلامی لٹریچر حاصل کیا۔
6- نئی دہلی کے سام ٹی وی (SAM TV) نے 27 ستمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع یہ تھا کہ آج کل بم دھماکے میں اعظم گڑھ (یوپی) کا نام کیوں آ رہا ہے، جب کہ پہلے ایسا نہ تھا۔ جواب میں بتایا گیا کہ یہ اعظم گڑھ کی بات نہیں ہے، بلکہ میڈیا کی بات ہے۔ پہلے موجودہ میڈیا نہیں تھا۔ اُس وقت اعظم گڑھ جیسے علاقوں میں خبریں نہیں پہنچتی تھیں ۔ اب ہر جگہ خبریں پہنچ رہی ہیں اور ہر جگہ ان کا چرچا ہوتا رہتا ہے۔ اس بنا پر ایسے واقعات ہوتے ہیں۔
7- نئی دہلی کے ٹوٹی فورٹی وی (24 News) کی ٹیم نے 28 ستمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع تھا— عید کی اہمیت کیا ہے۔ جواب کا خلاصہ یہ تھا کہ عید کا مقصد خدا کی نعمتوں کو یاد کرنا اور انسانی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ انٹرویو ر کا نام مسٹر انکت گپتا تھا۔
8- آل انڈیا ریڈیو (نئی دہلی) کے اسٹوڈیوز میں 29 ستمبر 2008 کو صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر ریکارڈ کی گئی۔ اس تقریر کا موضوع تھا— عید الفطر کا پیغام۔ تقریر کا خلاصہ یہ تھا کہ عید مل ملاپ کا تیوہار ہے۔ اس سے سماجی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے اور انسانی اقدار کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
9- 2 اکتوبر 2008 عید الفطر (1429 ہجری) کے موقع پر نماز عید کے بعد مختلف مساجد میں دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ یہ لٹریچر اردو اور انگریزی زبان میں تھا۔ لوگوں نے اس کو نہایت شوق سے لیا۔ نماز کے بعد سی پی ایس کے ممبران کے سامنے صدر اسلامی مرکز نے ایک گھنٹے کا خطاب کیا۔ یہ خطاب عید الفطر کی دعوتی اہمیت کے موضوع پر تھا۔ پروگرام کے خاتمے پر دعوت کو زیادہ منظم انداز میں انجام دینے کے لیے مشورہ کیا گیا۔ مشورہ کے بعد دعا پر مجلس ختم ہوئی۔ 10- سی پی ایس انٹرنیشنل اور آئی سی پی (نئی دہلی) کے تعاون سے ایک پروگرام ہوا۔ اس کا عنوان یہ تھا: Perspectives on peacemaking:
A Muslim and A Christian in Dialogue
‹ Previous page Next page › Contents of January 2009 All issues