Al-Risala · November 2009 · page 43

When I am speaking, I am not thinking.

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۳

خبر نامہ اسلامی مرکز - 198

1- یکم ستمبر کے انقلاب کے یادگار کے طور پر لیبیا ایمپیسی کی طرف سے ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام یکم ستمبر 2009 کی شام کو نئی دہلی کے ہوٹل (Hayatt Regency Hotel) کے بال روم میں ہوا۔ اس کی دعوت پرسی پی ایس کی ٹیم کے تین افراد ان اس میں شرکت کی۔ یہاں مختلف ممالک کے سفرا اور اعلی تعلیم یافتہ افراد موجود تھے۔ انھوں نے ان کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔

2- پازیٹیو تھنکرس فورم (بنگلور) کے تعاون سے گل برگہ (کرناٹک) کے حلقہ الرسالہ سے وابستہ افراد نے ستمبر 2009 میں چند دعوتی پروگرام کئے ۔ یہ پروگرام گل برگہ کے حسب ذیل مقامات پر کئے گئے۔ فنکشن ہال، میڈیکل کالج، کمپیوٹر کالج، انجینیئرنگ کالج، آیورویدک کالج۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں کے اعلی تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات سے دعوتی خطاب کیا اور بڑے پیمانے پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ مطالعے کے لیے دیا۔ 3- کمیوٹی آف سینٹ ایجی ڈیو (اٹلی) کے سالانہ پروگرام کے طور پر پولینڈ کے شہر کریکو (Cracow) میں 6-8 ستمبر 2009 کو ایک انٹرنیشنل کا نفرنس ہوئی۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمائندے شریک ہوئے۔ عرب علما بھی اس میں قابل ذکر تعداد میں موجود تھے۔ اس اجتماع کا موضوع عالمی امن تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز کے ساتھ سی پی ایس کے چار افراد نے اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن کا انگریزی ترجمہ بڑی تعداد میں کانفرنس کے شرکا اور پولینڈ کے مقامی لوگوں کو دیا گیا۔ اس سفر کی روداد ان شاء اللہ سفر نامے کے تحت شائع کر دی جائے گی۔ 4- بعد سلام عرض ہے کہ نا چیز کو آپ کا بھیجا ہوا ماہ نامہ الرسالہ کے ساتھ موصول ہو رہا ہے۔ میں اس کو ایک ہی نشست میں پڑھ لیتا ہوں ۔ بلاشبہ الرسالہ سے ہمیں جور ہنمائی ملتی ہے، اس کی کہیں نظیر نہیں۔ ماہ نامہ کے ہر صفحے میں ایک حیرت انگیز اور ایمان افروز سبق ہر مومن کے لیے موجود ہوتا ہے۔ یقیناً پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے اصلاحی اور ذہنی تعمیر کا یہ ایک واحد ذریعہ ہے۔ میں اس دعوتی مشن چلانے والے عالم کو لاکھوں سلام کرتا ہوں اور جب تک حیات باقی رہے گی، ان کے لیے دعا کرتا رہوں گا۔ میری دیرینہ خواہش ہے کہ آپ کے ہفتہ وار کلاس میں کبھی شرکت کروں ۔ میں آپ کا اپنا ہندوستانی فوجی ہوں ۔ اس وقت دہلی چھاونی میں مقیم ہوں ۔ خدا کے فضل سے پروموشن کے مقابلاتی امتحان میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ مستقبل قریب میں چند ماہ کے cadre course میں جاؤں گا، پھر warrant officer کے رینک لگ جائیں گے۔ گھر کے سب خورد و کلاں آپ کو سلام عرض کرتے ہیں۔ (محمد آفاق عالم، دہلی چھاونی)

5- الرسالہ جولائی 2009ء کا شمارہ دیکھا ۔ یہ شمارہ گجرات کے سفرنامہ پر مشتمل ہے جو بصیرت افروز ہے۔ اس شمارے کی خاص بات مولانا محمد ذکوان ندوی کی تحریر "تاثرات سفر" ہے، جو مجھے بہت خوب لگی اور اس کی ہر بات میرے قلب و ذہن میں اتر گئی ہے۔ میں نے اس تحریر کو تین بار پڑھا۔ میرے لئے یہ تحریر اس وجہ سے بہت زیادہ اہمیت

‹ Previous page Next page › Contents of November 2009 All issues

Printed page