Al-Risala · December 2009 · page 22

Protein is the main building block of our body.

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۲۲

جسم کی بناوٹ میں بنیادی حصہ ہے:

Protein is the main building block of our body.

پروٹین کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ لحمی غذا ہے۔ لحمی غذا سے ہم کو اعلیٰ پروٹین حاصل ہوتی ہے۔ غیر لحمی غذاؤں سے بھی کچھ پروٹین ملتی ہے لیکن وہ نسبتاً ناقص پروٹین ہوتی ہے: Meat is the best source for high-quality protein. Plant protein is a lower biological value. مزید یہ کہ لحمی پروٹین اور غیر لحمی پروٹین کی تقسیم بھی صرف تقریب فہم کے لیے ہے، وہ حقیقی تقسیم نہیں۔ اس لیے کہ خوردبین کی دریافت کے بعد سائنس کے میدان میں جو مطالعہ کیا گیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام غذائی اشیاء کے اندر بے شمار بیکٹیریل یا موجود رہتے ہیں جو مکمل طور پر زندہ اجسام کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جن غیر لحمی غذاؤں کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ ان میں بڑی مقدار میں پروٹین ہوتا ہے مثلاً دودھ، دہی، پنیر وغیرہ، وہ سب بیکٹیریل یا نا قابل مشاہدہ پراس کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔ بیکٹیریا کا عمل اگر اس کے اندر نہ ہو تو کسی بھی غیر لحمی غذا سے پروٹین حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ بیکٹیریا کو علمی زبان میں مائیکرو آرگنزم (micro-organism) کہا جاتا ہے، یعنی اجسام صغیر۔ اس کے مقابلہ میں حیوانات مثلاً بکری اور بھیڑ وغیرہ کی حیثیت میکر و آرگنزم (macro organism) کی ہے، یعنی اجسام کبیر ۔ اس حقیقت کو سامنے رکھے تو یہ کہنا بالکل صحیح ہوگا کہ ہر آدمی عملاً لحمی غذا کھار ہا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ نام نہاد وتحبیّرین اس کو اجسام صغیر کی صورت میں لے رہے ہیں اور نان وتحبیّرین لوگ اس کو اجسام کبیر کی صورت میں لے رہے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ ہر انسان کا معدہ ایک عظیم مذبح (slaughter house) کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس غیر مرئی مذبح میں ہر روز ملین اینڈ ملین اجسام صغیر ختم ہوتے رہتے ہیں۔ ان کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ساری دنیا میں اجسام کبیر کے جو مذبح خانے ہیں ان کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ۔ اس سارے معاملے کا تعلق خالق کے تخلیقی نظام سے ہے۔ خالق نے تخلیق کا جو نظام مقرر کیا ہے، وہ یہی ہے کہ انسان کے جسم کی غذائی ضرورت زندہ اجسام (living organism) کے

‹ Previous page Next page › Contents of December 2009 All issues

Printed page