I love to read as it is so much in the news.
الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۵
-جامعہ کمیونٹی سینٹر (نئی دہلی) میں 19 اکتوبر 2009 کی شام کو نکاح کی ایک تقریب تھی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ یہاں سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلامی لٹریچر دیا گیا۔ -12 کرزن روڈ (نئی دہلی) پر واقع مسجد کستوربا گاندھی مارگ کے احاطے میں 10 اکتوبر 2009 کو ایک تعزیتی پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام مولانا جمیل احمد الیاسی (وفات 18 اگست 2009) کے بارے میں تھا۔ اس پروگرام میں دہلی اور اطراف کے ائمہ مساجد کے علاوہ مختلف مذاہب کے مذہبی اور سیاسی رہنما موجود تھے۔ سی پی ایس کے کچھ افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی اور حاضرین کو مطالعے کے لیے حسب ذیل لٹریچر دیا گیا۔ سی پی ایس نے ترجمہ قرآن، پوتر قرآن (ہندی)، آخرت کا سفر، مقصد حیات، اپنی تعمیر آپ، مسلمان کی اصل حیثیت، با اصول زندگی، ستھیہ کی کھوج، ریلیٹی آف لائف۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کو بھی قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ -13 انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (نئی دہلی) میں 10 اکتوبر 2009 کو ایک فنکشن ہوا۔ یہ فنکشن ویب وارتا (webvarta) کے افتتاح کے طور پر کیا گیا جو ایک آن لائن نیوز ایجنسی ہے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور ایک مختصر تقریر کی۔ سی پی ایس کے ممبروں نے اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلامی لٹریچر مطالعے کے لیے دیا۔
-14 شری مدھیہ بھارت ہندی سمتی گراؤنڈ (اندور) میں 20-12 ستمبر 2009 ایک بک فئر لگایا گیا۔ اس موقع پر گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا بک اسٹال لگایا۔ اسٹال پر بڑی تعداد میں وزٹرز (visitors) آئے۔ یہاں آنے والے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹ اور بروشر دیا گیا۔
-15 فرینکفرٹ (جرمنی) میں 18-14 اکتوبر 2009 کے درمیان ایک انٹرنیشنل بک فئر لگایا گیا۔ اس موقع پر گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں دنیا بھر سے ٹریڈ کمیونٹی (trade community) کے لوگ آئے ہوئے تھے۔ بک فئر میں بڑی تعداد میں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ لوگوں نے بہت شوق سے اس کو لیا۔ ایک صاحب کو قرآن کا نسخہ دیا گیا تو انھوں نے کہا:
I love to read as it is so much in the news.
-16 سی پی ایس کے کچھ افراد 20 اکتوبر 2009 کو نئی دہلی کے نہرو پلینیٹریم (Nehru Planetarium) گئے۔ یہاں انھوں نے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔
-17 مركز الدوحة الدولي لحوار الأديان (Doha International Center for Interfaith Dialogue) کی طرف سے 21-20 اکتوبر 2009 کو دوحہ (قطر) میں التضامن الانسانی (Human Solidarity) کے موضوع پر ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سفر کی تفصیل ان شاء اللہ سفر نامے کے تحت الرسالہ میں شائع کر دی جائے گی۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2009 All issues