خاتمہ
الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۹، صفحہ ۴۴
سائِی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 23 ستمبر 2009 کو حسب ذیل موضوع پر ایک پروگرام ہوا: Basic Human Values in Islam اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بنیادی اقدار انسانی کے موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر انڈیا کے مختلف مقامات کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو پرنسپل موجود تھے۔ سی پی ایس کی طرف سے اُن کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ پروگرام کے بعد ایک پرنسپل نے کھڑے ہو کر اس ترجمہ قرآن کے لیے سی پی ایس کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل چھہر نے پرنسپل حضرات سے پرجوش طور پر کہا کہ — اس کو پڑھیے اور دوسروں تک پھیلائیے۔
7۔ بحرین کے ایگیزی بیشن سنٹر (مناما) میں 30 ستمبر تا 9 اکتوبر 2009 ایک انٹرنیشنل بک فئر لگایا گیا۔ اس بک فئر کو بحرین کے اخبار الایام نے اسپانسر کیا تھا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ اس موقع پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ میڈیا نے اس کو نمایاں طور پر کور (cover) کیا۔ 8۔ سی پی ایس کی طرف سے بڑے پیمانے پر غیر مسلم حضرات تک قرآن کے انگریزی ترجمہ پہنچانے کا کام جاری ہے۔ ہمارے ساتھی مختلف مذاہب کے نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں اور دیگر عالمی شخصیات سے رابطہ کر کے انھیں قرآن پہنچارہے ہیں۔ مثلاً یکم اکتوبر 2009 کو انڈیا کے مشہور سائنٹسٹ ڈاکٹر سوامی ناتھن کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ اسی طرح نیوجرسی (امریکہ) کی خاتون ایسٹرڈ (Astrid Thoening) کوان کے سوسالہ یوم پیدائش کے موقع پر بذریعہ ڈاک انگریزی قرآن کا ایک نسخہ روانہ کیا گیا۔
9۔ نئی دہلی کے تھنکرس فورم (Thinkers' Forum on Peace and Non-Violence) کی طرف سے یکم اکتوبر 2009 کو ایک سیمنار ہوا۔ یہ سیمنار یوایس ڈی پی بلڈنگ (لودھی اسٹیٹ، نئی دہلی) کے یوایس کانفرنس ہال میں کیا گیا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ سیمنار کا موضوع یہ تھا: Challenges to Peace and Coexistence: The Option of Non-violence انگریزی زبان میں صدر اسلامی مرکز کی آدھ گھنٹے کی تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ حاضرین میں ہندو اور مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ انھوں نے شکریہ کے ساتھ قرآن کے نسخے حاصل کیے۔ کئی لوگوں نے قرآن کی تین تین کاپیاں لیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ نسخے ہم اپنے ساتھیوں کو دیں گے۔
10۔ انڈین بدھسٹ سوسائٹی (ISBS) کی طرف سے کشمیر یونی ورسٹی میں 7-5 اکتوبر 2009 کو ایک کانفرنس ہوئی ۔ یہ کانفرنس امن کے موضوع پر تھی۔ اس موقع پر کشمیر کے حلقہ الرسالہ سے وابستہ افراد نے بڑے پیمانے پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2009 All issues