Al-Risala · March 2010 · page 46

Vodafone Qatar Celebrates Diwali

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۰، صفحہ ۴۶

23 اکتوبر 2009 کی صبح کو تین بجے ہمارے جہاز نے دہلی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔ یہ تین گھنٹے کی ایک اسموتھ فلائٹ (smooth flight) تھی۔ ائیر پورٹ کی ضروری کارروائیوں سے فارغ ہو کر ہم لوگ باہر آئے۔ ائیر پورٹ کے باہر ہمارے ڈرائیور پیشگی طور پر موجود تھے۔ پہلے زمانے میں ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد ڈرائیور کو پانا ایک مشکل کام ہوتا تھا، لیکن اب موبائل کی ایجاد نے اس مسئلے کو بالکل آسان بنا دیا ہے۔ ائیر پورٹ کے باہر ہمارے ڈرائیور پیشگی طور پر موجود تھے۔ ائیر پورٹ پر اتر کر آپ اپنے ڈرائیور کو بتا دیجئے اور باہر نکلتے ہی آپ اس کو گیٹ پر موجود پائیں گے۔ یہ سہولت بھی اُن بے شمار انعاماتِ الہیہ میں سے ہے جس کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: واتاكم من كل ماسألتموه (إبراهيم: 34)۔ ائیر پورٹ سے روانہ ہو کر بذریعہ کار ہم لوگ نظام الدین (ویسٹ) پہنچ گئے۔ دہلی سے قطر کا یہ سفر میرے لیے ایک خواب کی مانند تھا، ایک ایسا خواب جو دہلی سے شروع ہوا اور پھر دہلی پر ختم ہو گیا۔ سفر کے دوران جو کچھ پیش آیا، وہ گویا کہ کسی پر اسرار خارجی طاقت کے ذریعے پیش آیا۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس پورے سفر میں میری حیثیت صرف ایک معمول کی تھی، نہ کہ عامل کی۔ (یہ سفر نامہ مولانا محمد ذکوان ندوی کے تعاون سے تیار کیا گیا)۔ ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول میسیج (The Spiritual Message) ہے۔ اس کی تفصیل یہ ہے:

دی اسپرچول میسیج، فی کاپی -/15 روپے، سالانہ -/165 روپے۔

خط و کتابت کا پتہ ہے:

The Spiritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)

Tel.: 65704898/99, Fax: 28236323 Email: spiritual.msg@gmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of March 2010 All issues

Printed page