Vodafone Qatar Celebrates Diwali
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۰، صفحہ ۴۵
لیکن اس کی ایک چیز میرے لیے پریشان کن تھی۔ یہ لاؤنج مکمل طور پر ائر کنڈیشنڈ تھا۔ ائر کنڈیشننگ میرے ذوق کے مطابق نہیں۔ لاؤنج کے باہر لان میں بیٹھنا ممکن تھا، لیکن انتظار کی مجبوری کی بنا پر ہمیں اسی لاؤنج کے اندر ٹھہرنا پڑا۔
ائرپورٹ کے لاؤنج میں ایک خاص شخص سے ملاقات ہوئی۔ یہ حسن ادریسی الحمادی تھے۔ وہ ابوظبی (امارات) میں منسٹر آف پریزیڈینشل ایگزیکٹیو سیکریٹری ہیں۔ میرے ساتھیوں نے ان کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ وہ بہت خوش ہوئے۔ لاؤنج میں مزید کئی ٹاپ کے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ ہمارے ساتھیوں نے سب کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلامی لٹریچر دیا۔ دوران پرواز قطر ائر لائنز کے میگزین بازار (Harper’s) کا شمارہ اکتوبر 2009 دیکھا۔ 300 صفحے کے اس میگزین میں تقریباً تمام آئٹم فیشن سے تعلق رکھتے تھے۔ میگزین کے صفحہ 250 پر ایک لگزری رزورت (The Body Holiday) کا اشتہار ان الفاظ میں چھپا تھا: Give us your body for a week, And we will give you back your mind. اس عنوان کے تحت ساحل پر تفریحی پروگرام کی تفصیل تھی۔ اس کے آخر میں یہ الفاظ درج تھے: You are guaranteed a remarkable experience in the persuit of health and well being. یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس زمانے میں دماغ (mind) کو بھی جسم (body) کے ماتحت بنا دیا گیا ہے۔ جدید کلچر میں یہ ذہن بنا دیا جاتا ہے کہ وہ جسم ہی کو سب کچھ سمجھے۔ چناں چہ اس زمانے میں پرسنالٹی ڈیولپ مینٹ (personality development) کا مطلب ہوتا ہے: فزیکل ڈیولپ مینٹ یا باڈی ڈیولپ مینٹ (physical development or body development)، ذہنی یا روحانی ارتقا (spiritual development) کا تصور جدید کلچر میں موجود نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جدید انسان اس ارشادِ خداوندی کا کامل مصداق بنا ہوا ہے: يتمتعون ويأكلون كما تأكل الأنعام (محمد: 12)
‹ Previous page Next page › Contents of March 2010 All issues