گرہن ایک خدائی معجزہ
الرسالہ، اپریل ۲۰۱۰، صفحہ ۲۴
وسیع خلا میں بے شمار اجزا ہیں۔ یہ تمام اجزا مکمل طور پر خداوندِ عالم کے کنٹرول میں ہیں۔ سیاروں اور ستاروں کی گردش انتہائی حد تک خدا کے مقرر ضابطہ کی پابندی میں ہوتی ہے۔ شمسی نظام اسی کا ایک نمونہ ہے جس کے اندر ہماری زمین واقع ہے۔ یہ نظام اپنی خاموش زبان میں اعلان کر رہا ہے کہ اس کائنات کا ایک قادرِ مطلق خدا ہے جو وسیع خلا میں اُن پر کامل کنٹرول کئے ہوئے ہے۔ اُنھیں معجزاتی واقعات میں سے ایک گرہن کا واقعہ ہے۔ سورج گرہن اور چاند گرہن ہمارے قریبی مشاہدے کی چیزیں ہیں۔ لوگ اُس کو عجوبہ کے طور پر یا زیادہ سے زیادہ ایک فلکیاتی کورس کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ پیغمبرِ اسلام کے الفاظ میں، وہ خدا کی ایک عظیم نشانی ہے۔ اسی لیے اسلام میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جب گرہن واقع ہو تو لوگ خدا کی عبادت کریں۔ اس عبادت کو صلاۃِ کُسوف اور صلاۃِ خُسوف کہا جاتا ہے۔ گرہن کے وقت خدا کی عبادت کرنا اِس بات کا اعتراف ہے کہ گرہن ایک خدائی ظاہر ہے، نہ کہ محض ایک فلکیاتی ظاہر ہ۔
New Releases خدا کی सृष्टि निर्माण योजना مولانا وحید الدین خان CPS International centre for peace & spirituality خدا अभिमुख जीवन مولانا وحید الدین خان CPS International centre for peace & spirituality क्या परलोक जीवन का अस्तित्व है? مولانا وحید الدین خان CPS International centre for peace & spirituality
‹ Previous page Next page › Contents of April 2010 All issues