We are already in Paradise
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۰، صفحہ ۱۸
جنت کی ابدی رہائش گاہوں میں پہنچادیں۔
کری کوائر پورٹ پر جب ہم نے کنوئر بیلٹ (conveyer belt) سے اپنا سامان حاصل کیا تو معلوم ہوا کہ ہمارے پانچ پیکیٹ نیو یارک ائر پورٹ پر چھوٹ گئے ہیں۔ وہ کری کو آنے والے جہاز کے ذریعے یہاں نہیں پہنچے۔ کری کوائر پورٹ کے عملہ کو یہ بات بتائی گئی تو انھوں نے کہا کہ ہم آپ کے سامان کو دوسرے جہاز سے منگار ہے ہیں اور وہ شام کو سات بجے تک آپ کے ہوٹل میں پہنچادیا جائے گا۔ چناں چہ ایسا ہی ہوا، شام کو سات بجے یہ پانچ پیکٹ ہمارے ہوٹل کے کمرے میں موجود تھے۔ یہ بلاشبہ خدا کی خصوصی مدد تھی۔ ہوائی سفر میں سامان چھوٹنے کے واقعات بہت ہوتے ہیں، لیکن اس طرح ٹھیک وقت پر اس کا واپس ملنا ایک انوکھا واقعہ تھا جو خدا کی خصوصی مدد سے پیش آیا۔ خدا کی خصوصی مدد کے بغیر ایسا ہونا ممکن نہیں۔
کری کو، پولینڈ کا ایک تاریخی شہر ہے۔ کری کو گیارھویں صدی سے سولھویں صدی عیسوی تک پولینڈ کا دار السلطنت رہا ہے۔ کیتھولک چرچ کے سب سے بڑے مذہبی عہدے دار کو پوپ کہا جاتا ہے۔ پوپ ہمیشہ اٹلی کے کسی مسیحی کو بنایا جاتا رہا ہے۔ جان پال دوم پہلے غیر اطالوی پوپ ہیں، وہ پولینڈ کے اسی قدیم شہر کری کو میں پیدا ہوئے تھے۔ ذیل میں کری کو کے متعلق مختصر معلومات دی جارہی ہے: Krakow is one of the largest and oldest cities in Poland. Situated on the Vistula river. Krakow has traditionally been one of the leading centres of Polish academic, cultural and artistic life, and is one of Poland's most important economic centres. It was the capital of Poland from 1038 to 1596. After the invasion of Poland by Nazi Germany at the start of the Second World War, Krakow was turned into the capital of Germany's General Government. Karol Wojtyla, Archbishop of Krakow, was elevated to the papacy as John Paul II, the first non-Italian pope in 455 years, and the first ever Slavic pope. 6 ستمبر 2009 کی شام کو 5 بجے کانفرنس کا افتتاحی اجلاس (opening assembly) تھا۔ یہ اجلاس کری کو شہر کے آڈی ٹوریم مکسیم (Auditorium Maximum) میں ہوا۔ یہ ایک وسیع اور
‹ Previous page Next page › Contents of January 2010 All issues