Al-Risala · June 2010 · page 43

Freedom of Expression and Religious Sentiments

الرسالہ، جون ۲۰۱۰، صفحہ ۴۳

خبر نامہ اسلامی مرکز 202

1- نئی دہلی کے سی این بی سی ٹی وی (CNBC) کے انگریزی چینل میں 4 مارچ 2010 کی شام کو ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ اس کے اینکر مسٹر کرن تھاپر تھے۔ اس کے دعوتی پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ مشہور آرٹسٹ فدا حسین کے حالیہ واقعہ کی روشنی میں اس کا موضوع یہ تھا:

Freedom of Expression and Religious Sentiments

صدر اسلامی مرکز نے اسلام کی روشنی میں موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ان کی بات کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام میں مکمل آزادی رائے ہے۔ اگر کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو وہ دلیل سے اس کو رد کرے نہ کہ اظہار خیال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرے۔ اختتامی ریمارک میں اینکر مسٹر کرن تھاپر نے صدر اسلامی مرکز کے بارے میں کہا: Maulana sahab, you are truely the Voltaire of India. 2- الجامعة المصطفیٰ (قم، ایران) انٹرنیشنل یونی ورسٹی کی طرف سے 7-6 مارچ 2010 کو انڈ یا اسلامک کلچرل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار ہوا۔ اس سیمینار کا موضوع یہ تھا: Co-existence between Islam and Indian Religions اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل کی طرف سے حاضرین کو مطالعے کے لیے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 3- ابوظبی (عرب امارات) میں 7-2 مارچ 2010 ایک انٹرنیشنل بک فئیر لگایا گیا۔ اس بک فئیر میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 4- دبئی (عرب امارات) میں 20-18 مارچ 2010 ایک انٹرنیشنل پیس کانفرنس ہوئی۔ اس کانفرنس کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔ کانفرنس کی جانب سے یہاں ایک اسلامی نمائش کا انتظام کیا گیا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہ انڈیا کا واحد بک اسٹال تھا۔ کثیر تعداد میں لوگ بک اسٹال پر آئے ۔ امریکی نومسلم مسٹر یوسف ایسٹس (Yousuf Estes) کو صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن دیا گیا جس کو انھوں نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔ دونوں بک اسٹال کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔ 5- جاپانی ایمبیسی کے فرسٹ سکریٹری مسٹر تکاشی ساتو (Takashi Garcia Sato) 7 اپریل 2010 کو اسلامی مرکز میں آئے۔ یہاں انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ گفتگو کا موضوع ”ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل‘‘ تھا۔ اس موقع پر مسٹر تکاشی کو صدر اسلامی مرکز کی دوسری کتابوں کے علاوہ قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 6- رابطۂ عالم اسلامی کے ایک ذمے دار الدكتور سعد بن علی الشهرانی (المدیر التنفيذي للملتقى العالمي للعلماء والمفكرين المسلمين) 11 اپریل 2010 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے

‹ Previous page Next page › Contents of June 2010 All issues

Printed page