Al-Risala · June 2010 · page 45

Dawah Meet 2010

الرسالہ، جون ۲۰۱۰، صفحہ ۴۵

translation by Yusuf Ali which you publish and which has an introduction by Maulana W. Khan which I found so profound and inspiring. I will definitely be ordering more volumes from you. (Brian McInerney, USA)

مذکورہ لوگوں کو قرآن کے انگریزی ترجمے کی مطلوبہ کاپیاں روانہ کردی گئی ہیں۔

12- الحمد للہ میں یہاں پر خیریت سے ہوں اور آپ کی خیر و عافیت کا متمنی ہوں۔ عرض ایں کہ برطانیہ میں تقریباً 25 سال سے آپ کے موقر ماہنامہ الرسالہ کا قاری ہوں۔ آپ کا ماہ نامہ اکثر و بیشتر ایک ماہ قبل IPCI بک شاپ پہنچ جاتا ہے اور دو تین ہفتے قبل تو عموماً پہنچ جاتا ہے جب کہ اکثر ماہنامہ مہینہ شروع ہونے کے دو تین ہفتوں بعد پہنچتے ہیں، اس اعتبار سے آپ کی یہ ایک انفرادی خصوصیت ہے کہ آپ کا ماہ نامہ مہینہ شروع ہونے سے کئی ہفتے پہلے پہنچ جاتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ آپ کو مکمل صحت و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ امت مسلمہ آپ کے اجتہادات اور آپ کے فیوض قلم سے استفادہ کرتی رہے۔ اللہ آپ کے رفقاء کار کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے جو آپ ہی کی طرح مستعد اور نشیط ہیں۔ میرے نزدیک، آپ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ آپ نے فقہی جمود اور تعطیل کو ختم کرکے نئے نئے اجتہادات کے مستنیاط سے قوم وملت کو نوازا ہے۔ آپ نے ’’خطائے بزرگان گرفتن خطاست‘‘ کے غلط فارمولہ کو’’خطائے بزرگاں گرفتن رواست‘‘ سے تبدیل فرما کر امت پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ میری جانب سے ثانی اثنین خاں اور ڈاکٹر فریدہ خانم صاحبہ اور آپ کے ادارہ کے رفقاء کار کی خدمت میں سلام مسنون عرض ہے۔ (ڈاکٹر عبدالرب ثاقب، ناظم شعبہ نشر و اشاعت، مرکزی جمعیت اہل حدیث، برطانیہ) 13- الرسالہ مشن کے تحت 3-2 اپریل 2010 کو ایک دوروزہ پروگرام کیا گیا۔ اس دو روزہ پروگرام کا انعقاد نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں کیا گیا۔ اُس کا عنوان یہ تھا :

Dawah Meet 2010

اس دو روزہ دعوہ میٹ میں الرسالہ مشن سے وابستہ منتخب افراد شریک ہوئے۔ ان کی تعداد تقریباً 80 تھی۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کی تین تقریریں ہوئیں ۔ اس کے علاوہ لوگوں کو یہ موقع دیا گیا کہ دعوت کی نسبت سے وہ اپنے احساسات اور تجربات بیان کریں۔ یہ پروگرام غیر معمولی طور پر مؤثر تھا۔ اکثر لوگ روتے ہوئے دیکھے گئے ۔ اس پروگرام کا ایک خاص جز یہ تھا کہ لوگوں کے مشورے کے تحت صدر اسلامی مرکز نے ایک نئے دعوتی شعبہ کا افتتاح کیا۔ اس کا باقاعدہ نام ’’القرآن مشن‘‘ ہے۔ القرآن مشن کی اپنی ویب سائٹ ہے۔ القرآن مشن خصوصی طور پر اُس کام کے لیے قائم کیا گیا ہے جس کو حدیث میں ’’ادخال کلمہ‘‘ کہا گیا ہے، یعنی تمام انسانوں تک خدا کے کلام کو پہنچانا: Global dissemination of the word of God (Quran)

‹ Previous page Next page › Contents of June 2010 All issues

Printed page