Al-Risala · January 2010 · page 35

It is a peaceful translation of the Quran.

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۰، صفحہ ۳۵

because I am a Rabbi or because I am Jewish, but because I am a man, a human being. I believe from heaven it happened: two or three hours ago, here in the city of Krakow, I arrived last night only for this ceremony, I received a phone call from my granddaughter. “Grandfather — she said — half an hour ago I brought you a great grandchild.” She gave birth to a son at seven o’ clock in the morning today in Israel. This is my revenge. This is my answer. This is my solution. Live and let live. Live together, in friendship, in love, in peace. Thank you. یہاں اسلام کے نمائندے کے طور پر پھول ڈالنے کا کام مجھے سونپا گیا ۔ جب میں پھول لے کر آگے بڑھ رہا تھا تو میرے ساتھ چلنے والے ایک عرب عالم نے مجھ سے کہا : یا شیخ ، المسيحيون قتلوا اليهود، واليهود قتلوا المسيحيين، ونحن على طرف (مسیحیوں نے یہود کو قتل کیا اور یہود نے مسیحیوں کو قتل کیا ، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ) ۔ اُس وقت کچھ کہنے کا موقع نہیں تھا۔ بعد کو میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ یہ یہودی اور مسیحی کی بات نہیں ہے، بلکہ یہ انسان کی بات ہے اور ہمیں دکھ ہونا چاہیے کہ انسان نے انسان کے ساتھ ایسا سفاکانہ سلوک کیا۔ یہاں میرے پاس جامعۃ الازہر کے ایک استاد ڈاکٹر حسن حنفی بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے اُن سے فلسطین کے مسئلے پر بات شروع کی۔ میں نے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے، عرب علماء اور رہنما مسئلہ فلسطین کا کوئی حل دریافت کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب ایک فریق کھلے طور پر جارحیت کر رہا ہو تو پھر ایسی حالت میں اس مسئلے کا کوئی حل کیسے نکل سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا کوئی حل اُس وقت نہیں نکل سکتا، جب تک فلسطین تحریک اپنی مسلم جدوجہد کو یک طرفہ طور پر ختم (disarmed) کرنے کے لیے تیار نہ ہوجائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تو فریق مخالف کے سامنے سرینڈر کرنا ہے۔ اس طرح کے یک طرفہ سرینڈر کے ذریعے کیسے کوئی حل نکل سکتا ہے۔ میں نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اس کا واضح نمونہ صلح حدیبیہ کی صورت میں موجود ہے۔ حدیبیہ کے موقع پر رسول اور اصحابِ رسول نے اس یک طرفہ صلح کے ذریعے

‹ Previous page Next page › Contents of January 2010 All issues

Printed page