Al-Risala · September 2010 · page 44

ایک عمومی مسئلہ

الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۴

اور آپ کے جو بھی انگریزی مضامین Times of India کے سورت۔ احمد آباد ایڈیشن میں اس سے قبل شائع ہوئے ہیں وہ پڑھتا رہا ہوں۔ آپ کی خوش بیان تحریروں کو پڑھ کر آپ کا معتقد بن گیا ہوں اور یہی میرا آپ سے غائبانہ تعارف ہے۔ اس وقت میرے پاس آپ کی صرف ایک کتاب ہے اور وہ ہے Goodword Books کی انگریزی میں شائع شدہ اور آپ کا ترجمہ کیا ہوا اور فریدہ خانم کا ایڈٹ کیا ہوا ”The Quran“۔ مختصر مگر بہت ہی جامع طریقہ سے لکھا گیا یہ انگریزی ترجمہ اتنا شاندار اور قابلِ تعریف ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کو اس لاجواب ترجمہ کے لیے جتنی بھی مبارک بادی دی جائے کم ہے۔ محترم، آج میں نے ایک خاص خبر آپ تک پہنچانے کے لئے یہ خط لکھنا ضروری سمجھا۔ ٹائمنز آف انڈیا کے 17 مئی 2010 کے سورت۔ احمد آباد (گجرات) سے شائع ہونے والے ایڈیشن میں پہلے صفحہ پر ایک خبر شائع ہوئی ہے۔ وہ پہلا صفحہ میں آپ کو بھیج رہا ہوں۔ اس میں خاص طور سے آپ کی کتاب ”True Jihad“ کا ذکر ہے۔ اسلام میں ”جہاد“ کے مطلب کو سمجھانے کے ریفرنس میں گجرات ہائی کورٹ (احمد آباد) کے دو جج (Justice Jayant Patel & Z. K. Saiyed) نے اپنے مشترکہ ججمینٹ میں آپ کی اس کتاب کا خصوصی طور سے حوالہ دیا ہے۔ اصل الفاظ ملاحظہ ہوں:

The Judges cited Maulana Wahiduddin Khan’s book “True Jihad” to explain ‘Jihad’. Islam never permits “use of violence for taking revenge, but power is to be used only as a protective measure. It is only by way of self-defence, attack is permissible. Such principles are interwoven even in the Indian penal Code for invoking the right of self-defence,”the order states. (p. 1)

8- ٹیلی فون کے ذریعے ٹیلی کانفرنس کا طریقہ دعوہ مشن کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 9 مئی 2010 کو ایک خصوصی پروگرام ہوا۔ 9 مئی کی صبح 6 بجے امریکا کے مختلف شہروں سے لوگ ٹیلی فون کے ذریعے مربوط ہوگئے۔ اس موقع پر دہلی سے صدرِ اسلامی مرکز نے ایک ٹیلی فونى خطاب کیا۔ اس کو امریکا کے مختلف شہروں میں لوگوں نے ٹیلی فون کے ذریعے سنا۔ خطاب کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا—— امریکا میں دعوت کے کام کی اہمیت اور اس کا طریقِ کار۔ خطاب کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ 6 جون 2010 کو بھی اسی طرح کی ایک ٹیلی کانفرنس ہوئی۔ اس کا موضوع یہ تھا۔ مغربی ممالک میں موثر دعوہ ورک کس طرح کیا جائے۔ 9- عمر آباد (تمل ناڈو) میں ایک بڑا دینی ادارہ قائم ہے۔ اس کا نام جامعہ دارالسلام ہے۔ اس کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے مولانا محمد ذکوان ندوی کے ہم راہ جنوبی ہند کا سفر کیا۔ یہ سفر 7 جون 2010 کو شروع ہوا اور 11 جون 2010 کو وہاں سے واپسی ہوئی۔ یہ سفر غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔ اس سفر کی رو داد ان شاء اللہ الرسالہ میں سفر نامے کے تحت شائع کر دی جائے گی۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 2010 All issues

Printed page