ایک عمومی مسئلہ
الرسالہ، ستمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۳
خبر نامہ اسلامی مرکز 205
1- سی پی ایس برانچ (سہارن پور، یوپی) کے تحت 30 مئی 2010 کو القر آن مشن لانچ کیا گیا۔ سہارن پور کے اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرت اس پروگرام میں شریک ہوئے اور انھوں نے اس مشن میں اپنا بھر پور تعاون دینے کا وعدہ کیا۔ ہندو لوگوں نے یہاں سے خرید کر قرآن حاصل کیا اور کہا کہ ہم اپنے اپنے حلقے میں ایسے لوگوں کو مطالعے کے لیے دیں گے۔ اس موقع پر غیر مسلموں کو دعوتی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 2- پہل گام (کشمیر) میں یکم جون 2010 کو آرمی آفیسرس کا ایک فنکشن ہوا۔ اس موقع پر رسالہ حلقہ کشمیر کے ساتھیوں نے بڑے پیمانے پر انڈین آرمی افسران کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ 3- انڈیا اور انڈیا کے باہر مختلف جیلوں میں الرسالہ مشن کے تحت دعوتی لٹریچر پہنچانے کا کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں یہاں ایک خط ملاحظہ ہو:
پارسل ملا۔ جزاک اللہ! (1) تذکیر القرآن (2) قرآن (انگلش) (3) قرآن ہندی خوبصورت کتابچہ (ہندی اور انگریزی) فولڈر محترم، کتاب کا سرورق اور اس کا گٹ آپ بہت ہی خوبصورت ہے اور اس کو پڑھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اپنا بہت قیمتی وقت برباد کر دیا۔ اللہ ہم کو اپنے دین کی طرف لوگوں کو بلانے کی توفیق عطا فرماۓ اور اس پر عمل کرنے کی بھی (محمد یعقوب عبدالمجید، سنٹرل جیل، ناسک)
4- 1976 میں شروع کیا ہوا ’’الرسالہ‘‘ الحمد للہ آج ایک مینارہ نور بن چکا ہے۔ صحت مند ثابت اور درست انداز کی سوچ کے ساتھ ساتھ موجودہ ملکی و غیر ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قارئین کی رہنمائی کے لئے آپ نے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے۔ وہ لوگ جو جوش ہی جوش سے سارے نظام کو خرابیوں کی طرف لے جاتے ہیں، انھیں ہوش اور صبر سے تمام امور کو صحیح طور پر انجام دیتے رہنے کے لیے آپ کی تحریریں، نیز تقریریں بے مثال اور کار گر ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سد صحت مندرکھے۔ آمین (ایم عبد الحلیم، ملک پیٹ، حیدر آباد)
5- القرآن مشن کے تحت غیر مسلم حضرات کو قرآن پہنچانے کا کام مسلسل طور پر جاری ہے، اس سلسلے میں 30 مئی 2010 کموشن کے کچھ ساتھیوں نے لودھی گارڈن (نئی دہلی) میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو قرآن دیا۔ لوگوں نے اس کو شکریے کے ساتھ قبول کیا۔
6- القرآن مشن کے تحت ہمارے ساتھی مسلسل طور پر غیر مسلم حضرات کو قرآن پہنچارہے ہیں۔ آج کل ہمارے ساتھی دہلی کے پاش علاقوں کے بڑے بڑے پارک میں جاکر لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیتے ہیں۔ لوگ بہت شوق سے اس کو لیتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔
7- میں، محمد کاظم حکیم، سورت (گجرات) کا باشندہ ہوں اور کئی سال سے سورت کی عدالتوں میں بطور ایڈووکیٹ وکالت کر رہا ہوں۔ میں آپ کا پرانا پرستار (amirer) ہوں۔ آپ کے تفہیم قرآن سے بہت متاثر ہوں
‹ Previous page Next page › Contents of September 2010 All issues