ہدیہ: صرف -/20 روپے
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۰، صفحہ ۴۶
نعمت ہے۔ اس نعمت کو بے شمار لوگ استعمال کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشن پر بھی اور ائرپورٹ پر بھی، لیکن میں نے کسی کو نہیں دیکھا جو اس عظیم نعمت پر شکرِ خداوندی کے جذبے سے سرشار ہو رہا ہو۔ جب میں دہلی سے سفر کر کے پولینڈ گیا تھا تو وہاں بھی ائرپورٹ پر مجھ کو ریسیو کرنے والے لوگ موجود تھے۔ جب میں وہاں سے دہلی آیا تو یہاں کے ائرپورٹ پر بھی ایسا ہی ہوا۔ میں نے دعا کی کہ خدایا، اِسی طرح میری زندگی کا جہاز ایک دن آخرت کے ائرپورٹ پر اترنے والا ہے۔ تو اپنے فرشتوں کو حکم دے دے کہ وہ وہاں میری مدد کے لیے موجود ہوں اور مجھے اپنے ساتھ لے کر اُس قیام گاہ تک پہنچا دیں جس کے بارے میں قرآن میں بتایا گیا ہے کہ جہاں نہ خوف ہو گا اور نہ حزن۔ (یہ سفر نامہ مولانا محمد ذکوان ندوی کے تعاون سے تیار کیا گیا) पवित्र कु्रआन अनुवादक मौलाना वहीदुद्दीन खाँ ہندی ترجمہ قرآن زیر نظر ترجمہ، ہندی زبان میں قرآن کا سلیس اور آسان ترجمہ ہے۔ عوام الناس کا خیال رکھتے ہوئے ہندی کے مشکل الفاظ سے اجتناب کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ عام فہم زبان میں ہونے کی بنا پر عوام اور خواص دونوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہے۔
ہدیہ: صرف -/20 روپے
‹ Previous page Next page › Contents of January 2010 All issues