Belief in God hardwired in our brain
الرسالہ، جنوری ۲۰۱۰، صفحہ ۴۵
بنائیں ۔ دوسری بات یہ کہ دیانت داری صرف عملی برتاؤ کا نام نہیں ہے ۔ دیانت داری سب سے پہلے دیانت دارانہ سوچ (honest thinking) کا نام ہے ، اور کسی فرد کے لئے دیانت دارانہ سوچ ہمیشہ اور ہر حال میں قابل عمل ہوتی ہے ۔
جہاز کے اندر جب مسافروں کے لیے کھانا آیا تو میں نے دیکھا کہ اس کے پیکٹ کے اوپر یہ الفاظ درج تھے۔ کھانے کا لطف اٹھائیے : Enjoy your meal یہ بات کھانے کے پیکٹ پر پانچ زبانوں میں لکھی ہوئی تھی۔ عربی زبان میں یہ الفاظ تھے: بالهنا والشفا یہ جدید مادی کلچر کا ایک نمونہ ہے۔ زندگی کا مادی نقطہ نظر (materialistic concept of life) پورا کا پورا تفریح (entertainment) کے اصول پر مبنی ہے ۔ اس کے مقابلے میں ، مومنانہ نقطہ نظر یہ ہے کہ ہر چیز میں خدا کی رحمت کو دیکھا جائے ۔ کھانے کو الحمد للہ کہہ کر کھایا جائے۔ لیکن یہ الحمد للہ صرف لسانی تلفظ نہیں ہے، بلکہ وہ شکر سے معمور قلب کا ایک گہرا اظہار ہے۔
9 ستمبر 2009 کی رات کو بارہ بجے ہم لوگ دہلی ائیر پورٹ پر اترے۔ ائیر پورٹ کی طرف سے مجھ کو وہیلی چئیر مہیا کی گئی ۔ میں اس وہیلی چئر پر بیٹھ کر چلا ، مگر تھوڑی دیر میں مجھے سخت انقباض ہونے لگا ۔ یہ وہیلی چئر ایک انڈین آدمی چلا رہا تھا۔ وہ اتنے سست انداز میں وہیلی چئر چلا رہا تھا جس کو عوامی زبان میں مارے باندھے طریقے پر چلانا کہا جاتا ہے، جب کہ اس سے پہلے وارسا اور نیویارک ائیر پورٹ پر یورپین آدمی پورے جوش وخروش کے ساتھ وہیلی چئر چلا رہا تھا۔ مجھے یہ بات سخت ناگوار ہوئی اور میں پاؤں سے چل کر ائیر پورٹ کے باہر آیا۔
دہلی ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد میرے ساتھی نے مسٹر اشوک ڈرائیور کو ٹیلی فون کیا۔ انھوں نے بتایا کہ میں ائیر پورٹ کے باہر موجود ہوں۔ یہ کرشمہ موبائل ٹیلی فون کا تھا۔ موبائل کے دور سے پہلے مسافر کو یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ اس کی کار یا اس کو رسیو کرنے والے لوگ ائیر پورٹ پر آئے ہوئے ہیں یا نہیں ۔ اب موبائل کی بنا پر یہ ممکن ہو گیا ہے کہ ہوائی جہاز کے لینڈ کرتے ہی یہ معلوم کر لیا جائے۔ یہ اللہ تعالی کی عجیب
‹ Previous page Next page › Contents of January 2010 All issues