Al-Risala · October 2010 · page 47

عشق تمام مصطفیٰ، عقل تمام بو لہب

الرسالہ، اکتوبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۷

جاسکا۔ اس واقعے کی رپورٹ اخبار میں اس عنوان کے تحت چھپی تھی ۔ اوباما کی پرابلم چڑیا: Obama's Albatross اخبار میں اس خبر کے ساتھ سترھویں صدی عیسوی کے ایک انگلش فلاسفر فرانس بیکین (Francis Bacon) کا ایک قول نقل کیا گیا ہے جو صورت حال سے بہت مطابقت رکھتا ہے۔ اس نے کہا ہم فطرت کو اپنے قابو میں نہیں لے سکتے ، ہم صرف اس کا اتباع کر سکتے ہیں: We cannot command Nature, except by obeying her. اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان فطرت سے صرف اُس وقت تک فائدہ اُٹھا سکتا ہے، جب کہ وہ خود فطرت کے قوانین (law of nature) کی پابندی کرے۔ انسان خود اپنا بنایا ہوا قانون فطرت کے اوپر نافذ نہیں کر سکتا۔ موجودہ زمانے میں گلوبل وارمنگ جیسے مسائل جو پیدا ہوئے ہیں، وہ اسی اصول فطرت سے انحراف کا نتیجہ ہیں۔

مدراس سے دہلی کی پرواز تقریباً دو گھنٹے کی تھی۔ راستے میں ہمارے ساتھی نے جہاز کے عملہ کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔ اس کو انھوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔ 11 جون 2010 کی شام کو ہم لوگ دہلی کے ائیر پورٹ پر اترے تو یہاں ہمارے ادارے کے ایک کارکن مسٹر اشوک ائیر پورٹ کے باہر موجود تھے۔ ہم لوگ ان کے ساتھ کار میں بیٹھ کر نظام الدین پہنچ گئے۔ (یہ سفر نامہ مولا نا محمد ذکوان ندوی کے تعاون سے تیار کیا گیا) Rahnuma-e-Hayat by Maulana Wahiduddin Khan ETV Urdu Tuesday and Wednesday 10.30 pm Saturday and Sunday 6.00 am Question Answer Session by Maulana Wahiduddin Khan Zee Salaam Daily 6.00 am, 11.30 am, 1.00 am

‹ Previous page Next page › Contents of October 2010 All issues

Printed page