ہارون شیخ: 9821590195، محبوب بھائی: 9619163993
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۶
صدر اسلامی مرکز مولانا وحید الدین خان صاحب کو ان کی قومی اور تعمیری خدمات پر راجیو گاندھی نیشنل سد بھاؤنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ 20 اگست 2010 کو کانگریس کمیٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کی طرف سے دیا گیا۔ اس پروگرام کی تقریب نئی دہلی کے تین مورتی آڈی ٹوریم میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کانگریس کے اعلیٰ ذے داران موجود تھے ــــــــ سونیا گاندھی، وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، ڈاکٹر کرن سنگھ، مسٹر موتی لال وورا، وغیرہ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی صدر مر سونیا گاندھی نے کہا کہ مولانا وحید الدین خاں کا کام گاندھین اقدار کا سچا نمونہ ہے، جو انڈیا میں قومی یکجہتی اور امن و شانتی کے فروغ کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں تفصیل سے مولانا کی شخصیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ راجیو گاندھی نیشنل سد بھاؤنا ایوارڈ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر کرن سنگھ نے اپنی تقریر میں خاص طور پر مولانا کی دو مطبوعات ــــــــ انگریزی ترجمہ قرآن اور پرافت آف پیس (The Prophet of Peace) کو اسٹیج سے حاضرین کو دکھاتے ہوۓ اس کے بارے میں اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا ہمارے ملک کا بے حد قیمتی سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر موجودہ وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے مولانا کے مشن اور ان کی شخصیت کا خصوصی طور پر تعارف پیش کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ــــــــ مولانا وحید الدین خاں صاحب کا کام ملک میں امن و آشتی اور قومی یکجہتی کی تعمیر کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مولانا وحید الدین خاں صاحب ایک معروف اسلامی اسکالر ہیں۔ وہ دنیا میں ایمیسیڈ رآف پیس‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے مختلف موضوعات پر 200 سے زائد کتابیں لکھی ہیں۔ ان کتابوں میں اسلام کی اصل تصویر پیش کی گئی ہے، یعنی ایسی تصویر جو امن اور یکجہتی کے اعلیٰ اصولوں پر مبنی ہے۔ مولانا نے دہشت گردی کے ظاہر ہ کو ختم کرنے کے لیے کئی کتابیں لکھیں ۔ مولانا کی کتاب’’پرافٹ آف پیس‘‘، جو حال میں پنگوئین بکس (Penguin Books) سے شائع ہوئی ہے، وہ اس موضوع پر خصوصی اہمیت رکھتی ہے، وغیرہ۔
12- gratefully acknowledge the receipt of Quran translated by Maulana Wahiduddin Khan. I am a great admirer of Maulana Wahiduddin Khan and the great work that he and his organization "CPS International" has been doing to spread the message of Quran in the right perspective.(Cdr. Ajai Bhalla (Retd.) Former Deputy Judge Advocate General, IAF, New Delhi)
13- How nice of you to gift me with this Quran. I always wanted to read the Quran. -Dr.A Gurudas MD Physician. President of Brahmo Samaj Bangalore. 14- This is the first time I have got this book in my hands. (Dr. Vijayalakshmi, Principal -City College Bangalore)
15-I read your book "Search of Truth" and I feel that this is a best book for the atheists. I just want to thank you for writing this book. Thank you very much. (Tushar Sharma, New Delhi)
‹ Previous page Next page › Contents of November 2010 All issues