Spiritual Ecology
الرسالہ، نومبر ۲۰۱۰، صفحہ ۴۵
ایس کی طرف سے ایک اسٹال لگایا گیا۔ یہاں سے یونی ورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کو دعوتی لٹریچر کا انگریزی ترجمہ برائے مطالعہ دیا گیا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے میرٹھ کے حلقہ الرسالہ کے اجتماع میں مختلف خطابات کیے۔ 5- لہرہ (لداخ، جموں کشمیر) کے علاقے میں جولائی 2010 کے پہلے ہفتے میں الرسالہ مشن سے وابستہ کچھ مقامی افراد نے بڑے پیمانے پر وہاں کے اعلی تعلیم یافتہ غیر مسلم افراد اور ٹورسٹس کے درمیان دعوتی لٹریچر تقسیم کیا۔ خاص طور پر ان لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ برائے مطالعہ دیا گیا۔
6- امریکہ میں صدر اسلامی مرکز کا ٹیلی کانفرنس کے ذریعے 11 جولائی 2010 کی صبح کو ایک خطاب ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: .Islam and world peace -اس خطاب کو امریکہ میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے سنا گیا۔ خطاب کے بعد سوال و جواب کا پروگرام تھا، مگر کسی نے کوئی سوال نہیں کیا۔ بعد کو سامعین نے اس موضوع پر باہم تبادلہ خیال کیا۔ 7- تحصیل نکور (سہارن پور) کے جین دھرم شالہ میں سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم کی طرف سے 11 جولائی 2010 کو ایک دعوتی پروگرام ہوا۔ اس موقع پر حاضرین کے سامنے اسلام کا تعارف پیش کیا گیا اور حاضرین کو مطالعے کے لیے دعوتی لٹریچر اور قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام میں سہارن پور کے تعلیم یافتہ غیر مسلموں اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔
8- انڈیا انٹرنیشنل سنٹر اور تبث ہاؤس (نئی دہلی) کی طرف سے 13 جولائی 2010 کو آئی آئی سی انیکسی (IIC Annexe) کے آڈیٹوریم میں حسب ذیل موضوع پر ایک پروگرام ہوا:
Spiritual Ecology
اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس کی ٹیم کے ساتھ اس میں شرکت کی اور’’ اسلام اور ماحولیات‘‘ کے موضوع پر انگریزی زبان میں 45 منٹ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر حاضرین کو ’’ پرافٹ آف پین‘‘، اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
9- یکم اگست 2010 کو دوردرشن (نئی دہلی) کے انگریزی چینل پر ایک پینل ڈسکشن ہوا۔ یہ پروگرام دور درشن کے آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ اس میں ٹاپ کے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ ڈسکشن’’کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ‘‘ کے موضوع پر تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے شرکا کو’’ پرافٹ آف پینس‘‘، اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 10- بمبئی میں حلقہ الرسالہ سے وابستہ افراد کی ماہانہ میٹنگ ہر مہینہ کے پہلے اتوار کو تین بجے حسب ذیل مقام پر ہوتی ہے: Glow Pharma, 302, A Wing, Koldongri CHS, Parsi Wada Bus Stop Sahar Road, Andheri, East Mumbai میٹنگ سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے حسب ذیل ساتھیوں سے رابطہ قائم کریں :
ہارون شیخ: 9821590195، محبوب بھائی: 9619163993
‹ Previous page Next page › Contents of November 2010 All issues