نظریہ ارتقاء پر شبہات
الرسالہ، دسمبر ۲۰۱۰، صفحہ ۳۲
نظریہ ارتقاء پر شبہات
انڈونیشیا کے ایک جزیرے میں 2003 میں کسی قدیم انسان کا ایک متجر ڈھانچہ (fossilized skeleton) ملا۔ ماہرین کی ایک انٹرنیشنل ٹیم نے گہرائی کے ساتھ اس کا مطالعہ کیا۔ اس مطالعے کے جومنتائج سامنے آئے ہیں، اُس سے معلوم ہوا کہ یہ ڈھانچہ 18 ہزار سال پرانا ہے۔ اس مطالعے کا خلاصہ نئی دہلی کے انگریزی اخبارٹائمز آف انڈیا (8 مارچ 2010) میں چھپا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ— یہ دریافت اچانک انسانی ارتقاء کے بارے میں سائنسی نظریات کے خلاف ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ انسانی ارتقاء کا عمل اُس سے زیادہ پیچیدہ ہے، جیسا کہ پہلے سمجھ لیا گیا تھا: Almost overnight, the find threatened to change science's understanding of human evolution. It would mean contemplating the possibility that not all the answers to human evolution lie in Africa, and that human development was more complex than thought (p. 23)
حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ دریافت نظریہ ارتقاء کے لیے بڑا چیلنج (big challenge) نہیں، بلکہ یہ نظریہ ارتقاء کی ایک بڑی تردید ہے۔ اس سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسانی ارتقاء کا نظریہ اُس سے زیادہ پیچیدہ ہے جتنا کہ اس کو سمجھ لیا گیا تھا۔ اصل یہ ہے کہ انسانی زندگی کا واقعہ اس سے زیادہ پیچیدہ ہے کہ نظریہ ارتقاء کے ذریعہ اس کی توجیہہ ہوسکے:
Human development is complex enough to be explained by the evolution theory. حقیقت یہ ہے کہ ارتقاء کا نظریہ صرف ایک مفروضہ ہے، نہ کہ حقیقی معنوں میں کوئی علمی نظریہ۔ جدید تعلیم یافتہ لوگوں کے درمیان وہ صرف اس لیے پھیل گیا کہ اُنھیں یہ نظر آیا کہ یہ اُن کے لیے ایک ورک ایبل (workable) نظریہ ہے۔ تاہم اس نظریے کا ثابت شدہ واقعہ ہونا، ابھی تک اہل علم کے درمیان اختلافی مسئلہ بنا ہوا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of December 2010 All issues