إذا كان الغراب رئيس قوم سيهديهم إلى دار البوار
الرسالہ، فروری ۲۰۱۰، صفحہ ۴۶
پروگرام ہوا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو اسلامی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 12- نئی دہلی کے بیوروکریسی (India’s Bureaucracy & Governance News Portal)
کی طرف سے 19 نومبر 2009 کوانڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) کے مین آڈی ٹوریم میں اس موضوع پر ایک پروگرام ہوا: Global Warming & Disarmament اس پروگرام میں ٹاپ کے مذہبی اور سیاسی لوگ شریک تھے۔ مثلاً شنکر اچاریہ، ایمبسٹرس، بیوروکریٹس، وغیرہ۔ ہمارے ساتھیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلامی لٹریچر دیا۔ 13- دوردرشن (نئی دہلی) کی ٹیم نے 19 نومبر 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو یکتا کے بارے میں تھا۔ جوابات کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں قومی یکتا پیدا کرنے کے لئے سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہمارے پاس یکتا کا صحیح فارمولا ہو۔ عام طور پر اس کا فارمولا یہ بتایا جاتا ہے کہ انیکتا میں یکتا کو دیکھنا، مگر یہ فارمولا نا قابلِ عمل ہے۔ اس کے بجائے صحیح فارمولا ہے—انیکتا کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا: Art of difference management 14- ہمارے یہاں سے چھپا ہوا قرآن کا انگریزی ترجمہ، ایشیا کے علاوہ اب یورپ اور امریکا میں بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے۔ یورپ اور امریکا اور کینڈا کے مختلف شہروں سے مسلسل طور پر اس کی ڈیمانڈ آرہی ہے: May Allah reward you for all your good work. A brother here took copies of that small Quran (translated by Maulana Waheeduddin Khan) published by Goodword Books to the UN headquarters and it was well received. Now we need about 2000 copies for da‘wah. (Musaddiq, Toronto, Canada)
15- موجودہ زمانے میں اشاعتِ افکار کا ایک طریقہ بک اسٹال کا طریقہ ہے۔ ہمارے ساتھی اس طریقے کو مسلسل طور پر جگہ جگہ استعمال کر رہے ہیں، ملک کے اندر بھی اور ملک کے باہر بھی۔ کتابوں کی نمائش میں، جلسوں میں اور کانفرنسوں میں اور دوسرے قسم کے اجتماعات میں ہمارے ساتھی بک اسٹال لگاتے ہیں جس میں ہمارے ادارے کی مطبوعات اور ماہ نامہ الرسالہ وغیرہ رکھا جاتا ہے۔ ہر جگہ کی رپورٹ ہے کہ لوگ کثرت سے ان کو حاصل کر رہے ہیں۔ بک اسٹال کا طریقہ بہت مفید ہے۔ ہمارے ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ ہر اجتماعی موقع کو بک اسٹال کے لیے استعمال کریں۔ 16- نئی دہلی کا ادارہ (Comeback to Truth) صدر اسلامی مرکز کے انگریزی ترجمہ قرآن کو بڑے پیمانے پر غیر مسلموں کے درمیان پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔ ادارے کے فاؤنڈر مسٹر یاور اقبال الرسالہ کے دعوتی مشن سے کامل اتفاق رکھتے ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 2010 All issues