إذا كان الغراب رئيس قوم سيهديهم إلى دار البوار
الرسالہ، فروری ۲۰۱۰، صفحہ ۴۵
کلینک جیسے اجتماعی مقامات پر ۔ اس سلسلے میں 5 نومبر 2009 کو نئی دہلی کے مختلف کلینک اور ہاسپٹل مثلاً ساہی ہاسپٹل (جنگ پورہ) میں لیفلیٹ اسٹینڈ رکھا گیا۔ لوگ یہاں سے دعوتی پمفلٹ اور برو شر حاصل کر رہے ہیں۔ 7۔ اسٹار نیوز (نئی دہلی) کی ٹیم نے 6 نومبر 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو ’’وندے ماترم‘‘ کے خلاف فتویٰ کے بارے میں تھا۔ جواب میں بتایا گیا کہ یہ فتویٰ نہیں ہے، بلکہ فتویٰ ایکٹوزم ہے اور فتویٰ ایکٹوزم اسلام میں نہیں ۔ وندے ماترم کو لے کر مسلمانوں کے اندر منفی ذہن بنانا، مسلمانوں کے خلاف دشمنی ہے، نہ کہ دوستی۔ مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایجوکیشن میں پچھڑ گئے ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ وندے ماترم جیسی رسمی چیزوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تعلیم میں آگے بڑھیں، کیوں کہ اچھے مسلم اسکول بہت کم ہیں۔ اچھی تعلیم کے لیے انھیں دوسرے بہتر اسکولوں میں جانا چاہیے۔
8۔ شارجہ (عرب امارات) کے ایکسپو سینٹر میں 21-11 نومبر 2009 کے دوران ایک انٹرنیشنل بک فئر لگایا گیا۔ ادارہ گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اس میں اپنا بک اسٹال لگایا۔ اس موقع پر لوگوں نے ہمارے اسٹال سے کتابیں حاصل کیں۔ غیر مسلم حضرات کو یہاں سے بڑے پیمانے پر قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 9۔ نوئیڈا کے ٹی وی چینل سی این ای سی بی (Complete News Entertainment Broadcast) کی ٹیم نے 17 نومبر 2009 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو پر مدھو (Madhu Prasad) تھیں ۔ یہ انٹرویو اسلام کے بارے میں تھا۔ جوابات میں اسلام کی سادہ تعلیم کو بتایا گیا۔ 10۔ بمبئی کے ٹرائیڈنٹ ہوٹل ( ٹاٹا روڈ، نر مان پوائنٹ) میں 17 نومبر 2009 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام بمبئی پر 26/11 کے حملے کی فرسٹ اینیورسری کے طور پر کیا گیا۔ اس کا انتظام حسب ذیل دواداروں نے کیا تھا :
Art of Living Foundation, New Delhi; Simon Wiesenthal Center, Los Angeles اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے دہلی سے سی پی ایس کے ایک ممبر مسٹر رجت ملہوترا کے ذریعے اپنا پیغام روانہ کیا، جو وہاں پڑھ کر سنایا گیا۔ یہاں انٹرنیشنل لیول کے اعلی تعلیم یافتہ اور ٹاپ کے افراد موجود تھے ۔ سی پی ایس دہلی، اور سی پی ایس بمبئی کے ممبران نے اس موقع قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلامی لٹریچر بڑے پیمانے پر لوگوں کو مطالعے کے لیے دیا۔
11۔ نئی دہلی کے سائی انٹرنیشنل سینٹر (لودھی روڈ) میں 18 نومبر 2009 کو انٹرویفتھ (interfaith) کے موضوع پر ایک پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں مقامی لوگوں کے علاوہ انڈیا کے مختلف مقامات کے انجینئرز نے شرکت کی۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے موضوع پر انگریزی زبان میں ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا
‹ Previous page Next page › Contents of February 2010 All issues