In present age, nationhood is based on homeland.
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۱، صفحہ ۴۲
انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو حج اور قربانی کے موضوع پر تھا۔ سوالات کے دوران موضوع کی وضاحت کی گئی۔ 7- نظام الدین ویسٹ (نئی دہلی) کے کمیونٹی سنٹر میں 14 نومبر 2010 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام کمیونٹی کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کو ایک اعزازی ایوارڈ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ہندو اور مسلم افراد موجود تھے۔ ان لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 8- وائی ایم سی اے (Young Men's Christian Association) کی طرف سے 17 نومبر 2010 کو اس کے کیمپس گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں ایک سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار حقوق اطفال (child rights) کے موضوع پر تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلام کی روشنی میں موضوع پر انگریزی زبان میں آدھ گھنٹہ تقریر کی۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
9- خان مارکیٹ (نئی دہلی) میں 22 نومبر 2010 کو ہمارے ساتھیوں نے وہاں جا کر لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔ لوگوں نے اس کو بے حد شوق سے لیا۔
10- نئی دہلی کے سینٹ اگستنس فادر اسکول (St. Agnel's Father School) میں 23 نومبر 2010 کو ایک پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام کیرلا کے ایسوسی ایشن آف کرسچن فلاسفرس آف انڈیا (ACPI) کی طرف سے شائع کردہ انسائیکلو پیڈیا آف فلاسفی (دو جلدیں) کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں علم کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ پروگرام کے صدر سپریم کورٹ کے جسٹس مارکنڈے کا ٹجو (Makandey Katju) تھے۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: Maulana Wahiddudin Khan is a role model for India. اس پروگرام میں انڈیا کے مختلف کرسچن اسکولوں کے پرنسپل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو اور مسیحی افراد شریک تھے۔ ان لوگوں کو پرافٹ آف پیس اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
11- سی پی ایس کے کچھ لوگ 24 نومبر 2010 کو نئی دہلی کے لال قلعہ گئے۔ اس موقع پر انھوں نے وہاں کے زائرین (visitors) کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔
12- روڑکی (اتراکھنڈ) کے آئی آئی ٹی کالج میں 28 نومبر 2010 کو مسٹر ساجد انور نے سی پی ایس کی طرف سے صدر اسلامی مرکز کے دعوتی لٹریچر کے لیے ایک بک کارنر (Book Corner) قائم کیا۔ انھوں نے یہاں کے طلبا اور اساتذہ کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔
13- سہارن پور سی پی ایس برانچ نے 28 نومبر 2010 کو ایک دعوتی پروگرام کیا۔ اس میں بطور چیف گیسٹ سوامی چنميہ آنند (صدر، وويكانند ٹرسٹ، گروکل، ہری دوار) کو بلایا گیا تھا۔ اس پروگرام کا موضوع امن اور اسلام تھا۔ اس پروگرام میں اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم حضرات نے شرکت کی۔ ان لوگوں کو قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ اور دعوتی
‹ Previous page Next page › Contents of March 2011 All issues