Basic Human Values in Islam
الرسالہ، مارچ ۲۰۱۱، صفحہ ۴۳
لٹریچر دیاگیا۔ 17 سوامی پریم وکرم نے اپنے لوگوں کو بطورِ خود قرآن کا ترجمہ دیا۔ اس موقع پر سوامی اگنی ویش نے صدرِ اسلامی مرکز کی تفسیر تذکیر القرآن کا ہندی ترجمہ حاصل کیا۔
14- نئی دہلی کے سائی انٹرنیشنل سنٹر (لودھی روڈ) میں 29 نومبر 2010 کو اس کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ تقریر کا موضوع یہ تھا:
Basic Human Values in Islam
صدرِ اسلامی مرکز نے انگریزی زبان میں موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں انڈیا کے مختلف اسکولوں کے پرنسپل نے شرکت کی۔ یہاں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 15- پستک میلہ سمیتی (نئی دہلی) کی جانب سے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے تاریخی گراؤنڈ جے پال سنگھ اسٹیڈیم میں 3 دسمبر سے 12 دسمبر 2010 کے درمیان ایک نیشنل بک فیر منعقد ہوا۔ اس بک فیر میں نئی دہلی سے گڈوڈ بکس نے حصہ لیا۔ بڑی تعداد میں وزٹرز اسٹال پر آئے۔ بک اسٹال کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔ 16- نئی دہلی کے بھائی ویر سنگھ ساہتیہ سدن (گول مارکیٹ) کے ہال میں 8 دسمبر 2010 کو ایک سیمنار ہوا۔ یہ سیمنار گورنمنٹ آف انڈیا کے ڈپارٹمنٹ آف کلچر کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کا موضوع یہ تھا: International Seminar on Guru Granth Sahab. اس کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور انگریزی زبان میں اسلام کے تعارف پر ایک تقریر کی۔ اس سیمنار میں سکھ کمیونٹی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ سی پی ایس کی طرف سے ان لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔
- کشمیر کے انگریزی میگزین (Kashmir Scan) کی نمائندہ مزماء ثابت نے 16 دسمبر 2010 کو صدرِ اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو کا موضوع صدرِ اسلامی مرکز کی زندگی اور اُن کا مشن تھا۔ سوالات کے دوران تفصیل سے دونوں پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا۔
18- ٹائمس آف انڈیا (نئی دہلی) میں مسلسل صدرِ اسلامی مرکز کے مضامین شائع ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں قارئین کے تاثرات سی پی ایس کو موصول ہوتے ہیں۔ یہاں اُن میں سے دو تاثرات نقل کئے جاتے ہیں: I have gone through the ‘Speaking Tree’ column of Times of India with the caption ‘Big Birds of the Storm’ (TOI, Dec. 23, 2010) Your ability to present the cardinal truths in simple language is commendable. I specially appreciate your efferots to enlighten the common man with such great rich spiritual practices which would enhance universal brother-hood and eternal peace in the world. Please accept my sincerest gratitude for the superior job you are doing in the interest of mankind. (Naresh Garg, Managing Trustee, Delhi)
‹ Previous page Next page › Contents of March 2011 All issues