Al-Risala · March 2011 · page 45

Basic Human Values in Islam

الرسالہ، مارچ ۲۰۱۱، صفحہ ۴۵

20-سی پی ایس کی طرف سے مختلف لائبریریوں کو اسلامی کتابیں بھیجی جارہی ہیں۔ لوگ اس کو پسندیدگی کے ساتھ قبول کر کے اپنی لائبریری میں جگہ دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں یہاں ایک خط نقل کیا جارہا ہے: Thank you very much for sending us a set of books from the Centre for Peace and Spirituality International, authored by Maulana Wahiduddin Khan. After the customary review by the Library Book Selection committee, it will be added to our library for utilization of our readers. It is indeed a pleasure to add such well-written books to our library. (Br. Vidyachitanya, Ramakrishna Mission Library, New Delhi)

21-سی پی ایس کی طرف سے معروف اجتماعی مقامات۔ ہوٹل، ہاسپٹل، ریلوے اسٹیشن، ائرپورٹ، وغیرہ پر قرآن کے اسٹینڈ رکھے جارہے ہیں۔ لوگ یہاں سے بخوشی قرآن کا انگریزی ترجمہ حاصل کرتے ہیں۔ 22-القرآن انسٹی ٹیوٹ (امین آباد، لکھنؤ) کی طرف سے بڑے پیمانے پر صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن غیر مسلموں تک پہنچایا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ 23-حلقہ الرسالہ (بمبئی) کے ساتھیوں نے نومبر 2010 میں ایک مخصوص دعوتی پروگرام بنایاہے۔ یہ ممبئی کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے اسٹارس (film stars) اور نمائندہ لوگوں سے دعوتی ملاقات کا پروگرام ہے۔ یہ لوگ فرداً فرداً انڈسٹری کے لوگوں سے مل کر ان کو دعوتی لٹریچر پہنچارہے ہیں۔ انڈسٹری کے کئی اردو داں حضرات نے اپنے پتے پر ماہ نامہ الرسالہ بھی جاری کیا ہے۔ مثلاً مسٹر قادر خاں، وغیرہ۔ 24-نئی دہلی کے ٹی وی چینل زی سلام کے اسٹوڈیو میں 24 جولائی 2010 سے صدر اسلامی مرکز کے اسلامی پروگرام کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔ اس پروگرام کی اینکر من شگفتہ یاسمین صاحبہ ہیں۔ دسمبر 2010 تک 35 مختلف اسلامی موضوعات پر صدر اسلامی مرکز کے پروگرام ریکارڈ ہوکر نشر ہو چکے ہیں۔ یہ پروگرام سوال وجواب کی شکل میں ہوتا ہے۔ 25-عربی زبان کے مشہور مصری ادیب اور مصنف ڈاکٹر عبد الصبور شاہین (82 سال) کا 26 ستمبر 2010 کو قاہرہ میں انتقال ہو گیا۔ صدر اسلامی مرکز کی کتاب الاسلام یتحدی کا عربی ترجمہ انھیں کے براہِ راست تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے حسب ذیل مضمون میں اس معاملے کی تفصیل دیکھی جاسکتی ہے: Dr. Abdussabour Shahin (1928-2010)

While hastily turning the pages of the Kuwaiti magazine Al-Mujtama‘ last week, a familiar face stopped me - it was the image of my and millions’ dear teacher Dr Abdussabour Shahin, but the news printed along the photograph was shocking: he died on 26 September 2010 and was buried in Cairo next day after the funeral prayer at his beloved ‘Amr Ibn Al-‘Aas mosque, Egypt’s first mosque built after the Islamic conquest. He had

‹ Previous page Next page › Contents of March 2011 All issues

Printed page