Al-Risala · January 2011 · page 19

ابدی جنت کا دور

الرسالہ، جنوری ۲۰۱۱، صفحہ ۱۹

ہے۔ تیسرے دور کا کام (تائید دین) اُن لوگوں نے انجام دیا جن کو ہم سائنس دانوں کے گروہ (scientific community) کے نام سے جانتے ہیں۔ چوتھے دور کے کام (ادخال کلمہ) کو اکیسویں صدی عیسوی میں انجام پانا ہے۔ جو اہل ایمان تاریخ دعوت کے اِس تقاضے کو سمجھیں اور اِس کو درست طور پر انجام دیں، وہ حدیث کی پیشین گوئی کے مطابق، اللہ کے یہاں اخوانِ رسول کا درجہ پائیں گے۔ اِسی چوتھے کام کی انجام دہی پر تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ابدی جنت کا دور

اکیسویں صدی عیسوی میں واضح طور پر ایسے آثار پیدا ہو چکے ہیں جو تقریباً یقینی طور پر بتاتے ہیں کہ قیامت بالکل قریب آچکی ہے۔ غالباً اکیسویں صدی ہی میں وہ وقت آجائے گا، جب کہ اسرافیل کا صور پھونکا جائے اور انسانی تاریخ دور امتحان سے نکل کر دورِ انجام تک پہنچ جائے۔ اِس کے بعد وہ ابدی دور شروع ہوگا جب کہ امتحان میں پورا اترنے والے لوگ جنت کی معیاری دنیا میں داخل کردئے جائیں، اور امتحان میں نا کام ہونے والے لوگ جہنم کی پر عذاب زندگی میں رہنے کے لیے مجبور کردئے جائیں، جہاں وہ ابدی طور پر حسرت و یاس میں پڑے رہیں۔

ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پتے پر رابطہ کریں: The Spritual Message 302, Koldongri CHS, Sahar Road Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)

Tel.: 022-42214700, Fax: 28236323 Email: spiritual.msg@gmail.com Rahnuma-e-Hayat by Maulana Wahiduddin Khan ETV Urdu Tuesday and Wednesday 10.30 pm Saturday and Sunday 6.00 am

‹ Previous page Next page › Contents of January 2011 All issues

Printed page