Al-Risala · May 2011 · page 30

غلو کی ایک مثال

الرسالہ، مئی ۲۰۱۱، صفحہ ۳۰

ہوا ہے۔ یہ وہ مسلمان ہیں جو جدید افکار کی بنا پر اسلام کے بارے میں ذہنی بے اطمینانی کا شکار ہو گئے ۔ یہ لوگ بھی آپ کے لیے قیمتی مدعو کی حیثیت رکھتے ہیں۔ غیر مسلموں کے لیے آپ کو یہ کرنا ہے کہ اسلام کو آپ اُن کی دریافت (discovery) بنائیں، اور مسلمانوں کے لیے آپ کو یہ کرنا ہے کہ اسلام کو آپ اُن کی دریافت نو (re-discovery) بنائیں۔

حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کے مسلمانوں کو ڈبل خوش قسمتی کے مواقع حاصل ہیں۔ کشمیر کو جنت نظیر کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کشمیریوں کو دنیا کی جنت دے دی ۔ دوسری طرف، اللہ تعالیٰ نے کشمیر میں دنیا بھر کے مدعو بھیج دئے، تاکہ کشمیر کے مسلمان دعوتی کام کر کے آخرت کی جنت بھی حاصل کریں۔ موجودہ زمانہ پرنٹنگ پریس کا زمانہ ہے۔ موجودہ زمانے میں دعوتی کام انتہائی حد تک آسان ہو چکا ہے۔ اسلام پر چھوٹی اور بڑی کتابیں چھپی ہوئی موجود ہیں۔ آپ ان کتابوں کو اپنے ساتھ رکھئے اور ہر موقع پر اُنھیں لوگوں کو پڑھنے کے لیے دیجئے۔ ۔ اسی طرح دوسرے تمام مواقع کو اسلام کی پرامن اشاعت کے لیے استعمال کیجئے، خاص طور پر قرآن کا ترجمہ لوگوں کو دیجئے اور اللہ کے یہاں دعوت کا انعام حاصل کیجئے— شاہ ہمدان نے دعوت کے ذریعے کشمیر میں کامیابی حاصل کی تھی، آپ دوبارہ کشمیر میں دعوت کے ذریعے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

کشمیر میں مولانا وحید الدین خاں کی کتابیں اور ماہ نامہ الرسالہ حاصل کرنے کے لیے رابطہ فرمائیں: M. Sultan New Agency Main Chowk, Handwar, Kupwara, J&K Mobile: 09596369854, 9858716857 Al-Quran Mission Handwar, Kupwara, J&K Mob. 09906479729, 09797824233 Email: hajishafi634@yahoo.co.in Kashmir International Institute of Peace & Spirituality (KIIPS)

Mobile: 091- 94194 8808 E-mail: kwc.beerwah@gmail.com

‹ Previous page Next page › Contents of May 2011 All issues

Printed page