Al-Risala · May 2011 · page 43

اپنے پوٹینشل کو ایکچول بنائیے

الرسالہ، مئی ۲۰۱۱، صفحہ ۴۳

وہاں تدفین کے وقت قبرستان میں حاضرین کو دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ لوگوں نے اپنی پیسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ای ٹی وی (اردو) پر مولا نا کو سنتے ہیں۔ ان کی باتیں بہت زیادہ دانش مندی کی ہوتی ہیں اور یہ تنہا عالم ہیں جن کو تمام دنیا کے سبھی مذہب کے لوگ اسلام کے صحیح فکر کو جاننے کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

12- حکومت ہند کے شعبہ تعلیم کی طرف سے 17 فروری 2011 کو ایک ایجوکیشنل کانفرنس شیوا دل اسکول، ہری دوار (اتر اکھنڈ) میں ہوئی ۔ اس میں ایجوکیشنل ڈائرکٹر اور اتر اکھنڈ اور مغربی یوپی کے تعلیم سے متعلق افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے چتر میں سوامی شرد پوری تھے۔ یہاں لوگوں کو ہندی اور انگلش پمفلٹ برائے مطالعہ دئے گئے۔ سوامی جی نے کہا کہ میں سارک ایکزی بیشن میں پاکستان گیا تھا۔ وہاں میں نے قرآن دیکھا، لیکن مجھے ہندو سوامی سمجھ کر قرآن دینے سے منع کر دیا گیا تھا، لیکن آج میں قرآن پا کر بہت خوش ہوں۔ 13- ڈاکٹر محمد اسلم خاں کی صاحب زادی ارم کے نکاح (20 فروری 2011) کے موقع پر شریک تمام مسلم اور غیر مسلم لوگوں کو قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔ لوگوں نے بہت شوق سے لیا۔ یہاں مہمان کی حیثیت سے آئے ہوئے فادر ڈینیل مسیح نے، جو سہارن پور کے سبھی گر جا گھروں کے صدر ہیں، کہا کہ کاش سبھی لوگ اسی طرح لوگوں کو قرآن پہنچائیں اور خدا کی کتاب ہر گھر میں داخل ہو جائے۔ انھوں نے آخر میں کہا کہ مجھے مولانا کی کتاب پرافٹ آف پیس اور قرآن پڑھنے سے روحانیت کا احساس ہوتا ہے، مجھے قرآن سے محبت ہے: I love Quran ۔

14- سی پی ایس سہارن پور کی ٹیم نے 27 فروری 2011 کو پس ہال میں ایک دعوتی میٹنگ کی جس میں بڑی تعداد میں غیر مسلم آئے۔ اس میں ایک غیر مسلم مسٹر سینی نے کہا۔ میں بہت دنوں سے یہ دعوتی میٹنگ اٹینڈ کر رہا ہوں۔ میں یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پنر جنم کی تھیوری تخیلاتی ہے۔ میٹنگ کے آخر میں سبھی لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ قرآن لینے والوں میں باغپت، بلند شہر، بجنور اور سہارن پور کے غیر مسلم شامل تھے۔ 15- راشٹریہ سہارا (اردو) کی فرمائش پر دہلی اور بنگلور ایڈیشن کو سیرت رسول کے موضوع پر 18 فروری 2011 اور 25 فروری 2011 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک مضمون بھیجا گیا۔ اس کا عنوان یہ تھا پیغمبر اسلام: شخصیت کے چند پہلو۔ اس مضمون کو دونوں اخباروں نے نمایاں طور پر شائع کیا۔

16- جواہر نوودے ودیالیہ (پورنیہ، بہار) کے ایک ٹیچر مسٹر آفتاب انجم 10 فروری 2010 کو دفتر میں آئے۔ وہ الرسالہ کے مستقل قاری ہیں۔ اُن کے ساتھ 8 غیر مسلم طلبا تھے۔ صدر اسلامی مرکز نے ان طلبا سے آدھ گھنٹہ تربیتی موضوع پر بات کی۔ ان لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔

17- پاکستان (اسلام آباد) کے دنیائی وی چینل نے 12 فروری 2011 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کے اینکر ڈاکٹر منیر احمد تھے۔ انٹرویو کا موضوعتھا رحمۃ للعالمین اور ہمارا دعوتی کردار۔ یہ ایک گھنٹے کا پروگرام تھا۔ یہ پروگرام بعد کو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ چینل کے مطابق، پاکستان میں اس پروگرام کو بے حد پسند

‹ Previous page Next page › Contents of May 2011 All issues

Printed page