اکّالُ الرجال
الرسالہ، جولائی ۲۰۱۱، صفحہ ۴۲
7- الحکمہ فاؤنڈیشن (نئی دہلی) کے تحت 27 مارچ 2011 کو غالب اکیڈمی (بستی حضرت نظام الدین) کے آڈیٹوریم میں سیرت النبی کے موضوع پر ایک کانفرنس ہوئی۔ فاؤنڈیشن کی دعوت پر سی پی ایس کے ممبران نے اس میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین کو قرآن کا اردو اور انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹ دیا گیا۔ 8- سہارن پور (یوپی) کے نیشنل میڈیکل کالج کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر 3 اپریل 2011 کو مقامی لوگوں کے علاوہ، یوپی گورنمنٹ کے منسٹر اور ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ کے دیگر نمائندوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ اسی طرح 10 اپریل 2011 کو مذکورہ کالج میں ڈاکٹر بینی مین ڈے کے موقع پر بھی آئے ہوئے مہمانوں کو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اسلم خان کی طرف سے قرآن کا ترجمہ دیا گیا۔
9- سی پی ایس (نئی دہلی) کی طرف سے 5 اپریل 2011 کو نئی دہلی کے لودھی گارڈن میں اسپرچول آؤٹنگ کا ایک پروگرام ہوا۔ اس میں سی پی ایس دہلی اور دیگر مقامات کے افراد شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے یہاں فطرت کے ماحول میں ایک تربیتی خطاب کیا۔ گارڈن میں مغرب کی نماز باجماعت کے ساتھ یہ پروگرام ختم ہوا۔ 10- سہارن پور (یوپی) کے پیس ہال‘‘ میں 14 اپریل 2011 کو ذیابیطس (Diabetes) کے موضوع پر ایک ورک شاپ رکھی گئی۔ اس میں دیگر ڈاکٹروں کے علاوہ، سہارن پور کے مشہور ڈاکٹر سنجے ملگانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شرکا اور ڈاکٹروں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔
11- لندن (Earl's Court) میں 13-11 اپریل 2011 کو لندن بک فئر (London Book Fair) ہوا۔ نئی دہلی سے اس بک فئر میں گڈورڈ بکس نے حصہ لیا۔ یہاں گڈورڈ اور تحریک ترسیل قرآن (نیویارک، امریکا) کی طرف سے بڑے پیمانے پر غیر مسلموں کو صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن دیا گیا۔ اس موقع پر برطانیہ کے حسب ذیل تین اداروں میں پرافٹ آف پیس، تذکیر القرآن (انگریزی) اور قرآن کا انگریزی ترجمہ رکھوایا گیا : آکسفورڈ سینٹر آف اسلامک اسٹڈیز (Oxford Centre of Islamic Studies)۔
مارک فیلڈ سینٹر، لیسٹر (Markfield Centre, Leicester)۔
ایس اوایس، لندن یونیورسٹی (School of Oriental and African Studies)
12- دوردرشن (1-DD) کے اسٹوڈیو (نئی دہلی) میں 19 اپریل 20011 کو ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔ یہ خصوصی انٹرویو ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ اس کا موضوع امن اور اسلام (Islam and Peace) تھا۔ اس پروگرام کی اینکر مزگورادھون لال تھیں ۔ اس انٹرویو میں دیگر سوالات کے علاوہ، سنٹر فار پیس اینڈ اسپرچولٹی (CPS) کے بارے میں بھی سوالات کئے گئے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ :
Peace and spirituality are two phases of a single coin— peace is external culture of spirituality, and spirituality is internal culture of peace.
‹ Previous page Next page › Contents of July 2011 All issues